اتوار 11 فروری، 2024
”کیونکہ خدا جس کا مَیں ہوں اور جس کی عبادت بھی کرتا ہوں اْس کافرشتہ اِسی رات کو میرے پاس آیا۔“
“For there stood by me this night the angel of God, whose I am, and whom I serve.”
1۔ جو حق تعالیٰ کے پردے میں رہتا ہے وہ قادر مطلق کے سایہ میں سکونت کرے گا۔
2۔ مَیں خداوند کے بارے میں کہوں گا وہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔ وہ میرا خدا ہے جس پر میرا توکل ہے۔
9۔ پر تْو اے خداوند!میری پناہ ہے! تْو نے حق تعالیٰ کو اپنا مسکن بنا لیا ہے۔
10۔ تجھ پر کوئی آفت نہ آئے گی۔ اور کوئی وبا تیرے خیمہ کے نزدیک نہ پہنچے گی۔
11۔ کیونکہ وہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حکم دے گا کہ تیری سب راہوں میں تیری حفاظت کریں۔
7۔ مَیں خداوند کی شفقت کا ذکر کروں گا۔ خداوند ہی کی ستائش کا اْس سب کے مطابق جو خداوند نے ہم کو عنایت کیا اور بڑی مہربانی کا جو اْس نے اسرائیل کے گھرانے پر اپنی خاص رحمت اور فراوان شفقت کے مطابق ظاہر کیا۔
8۔ کیونکہ اْس نے فرمایا یقیناً وہ میرے ہی لوگ ہیں ایسی اولاد جو بے وفائی نہیں کرے گی۔ چنانچہ وہ اْن کا بچانے والا ہوا۔
9۔ اْن کی تمام مصیبتوں میں مصیبت زدہ ہوا اور اْس کے حضور کے فرشتہ نے اْن کو بچایا۔ اْس نے اپنی الفت اور رحمت سے اْن کا فدیہ دیا۔ اْس نے اْن کو اٹھایا اور قدیم سے ہمیشہ اْن کے لئے پھرا۔
1. He that dwelleth in the secret place of the most High shall abide under the shadow of the Almighty.
2. I will say of the Lord, He is my refuge and my fortress: my God; in him will I trust.
9. Because thou hast made the Lord, which is my refuge, even the most High, thy habitation;
10. There shall no evil befall thee, neither shall any plague come nigh thy dwelling.
11. For he shall give his angels charge over thee, to keep thee in all thy ways.
7. I will mention the lovingkindnesses of the Lord, and the praises of the Lord, according to all that the Lord hath bestowed on us, and the great goodness toward the house of Israel, which he hath bestowed on them according to his mercies, and according to the multitude of his lovingkindnesses.
8. For he said, Surely they are my people, children that will not lie: so he was their Saviour.
9. In all their affliction he was afflicted, and the angel of his presence saved them: in his love and in his pity he redeemed them; and he bare them, and carried them all the days of old.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
17۔ خدا کے رتھ بیس ہزار بلکہ ہزار ہا ہزار ہیں۔
17 The chariots of God are twenty thousand, even thousands of angels:
1۔ مَیں ہر وقت خداوند کو مبارک کہوں گا۔ اْس کی ستائش ہمیشہ میری زبان پر رہے گی۔
2۔ میری روح خداوند پر فخر کرے گی۔ حلیم یہ سْن کر خوش ہوں گے۔
7۔ خداوند سے ڈرنے والوں کے چاروں طرف اْس کا فرشتہ خیمہ زن ہوتا ہے۔ اور اْن کو بچاتا ہے۔
1 I will bless the Lord at all times: his praise shall continually be in my mouth.
4 I sought the Lord, and he heard me, and delivered me from all my fears.
7 The angel of the Lord encampeth round about them that fear him, and delivereth them.
12۔ اور رسولوں کے ہاتھوں سے بہت سے نشان اور عجیب کام لوگوں میں ظاہر ہوتے تھے۔ اور وہ سب ایک دل ہو کر سلیمان کے برآمدہ میں جمع ہوا کرتے تھے۔
14۔ اور ایمان لانے والے مرد اور عورت خداوند کی کلیسیا میں اور بھی کثرت سے آملے۔
15۔ یہاں تک کہ لوگ بیماروں کو سڑکوں پر لا لا کر اور کھٹولوں پر لیٹا دیتے تھے تاکہ جب پطرس آئے تو اْس کا سایہ ہی اْس میں سے کسی ایک پر پڑ جائے۔
16۔ اور یروشلیم کے چاروں طرف کے شہروں سے بھی لوگ بیماروں اور ناپاک روحوں کے ستائے ہوؤں کو لا کر جو کثرت سے جمع ہوتے تھے اور وہ سب اچھے کر دئیے جاتے۔
17۔ پھر سردار کاہن اور اْس کے سب ساتھی جو صدوقیوں کے فرقہ کے تھے حسد کے مارے اْٹھے۔
18۔ اور رسولوں کو پکڑ کر عام حوالات میں رکھ دیا۔
19۔ مگر خداوند کے فرشتہ نے رات کو قید خانہ کے دروازے کھولے اور اْنہیں باہر لاکر کہا کہ۔
20۔ جاؤ ہیکل میں کھڑے ہو کر اِس زندگی کی سب باتیں لوگوں کو سناؤ۔
21۔ وہ یہ سن کر صبح ہوتے ہی ہیکل میں گئے اور تعلیم دینے لگے مگر سردار کاہن اور اْس کے ساتھیوں نے آکر صدرِ عدالت والوں اور بنی اسرائیل کے سب بزرگوں کو جمع کیا اور قید خانہ میں کہلا بھیجا کہ اْنہیں لائیں۔
22۔ لیکن پیادوں نے پہنچ کر اْنہیں قید خانہ میں نہ پایا اور لوٹ کر خبر دی۔
23۔ کہ ہم نے قید خانہ کو تو بڑی حفاظت سے بند کیا ہوا تھا اور پہرے والوں کو دروازے پر کھڑے پایا مگر جب کھولا تو اندر کوئی نہ ملا۔
25۔ اِتنے میں کسی نے آکر اْنہیں خبر دی کہ دیکھو۔ وہ آدمی جنہیں تم نے قید کیا تھا ہیکل میں کھڑے لوگوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔
26۔ تب سردار پیادوں کے ساتھ جا کر اْنہیں لے آیا لیکن زبردستی نہیں کیونکہ وہ لوگوں سے ڈرتے تھے کہ ہم کو سنگسار نہ کریں۔
27۔ پھر اْنہیں لا کر عدالت میں کھڑا کر دیا اور سردار کاہن نے اْن سے یہ کہا۔
28۔ کہ ہم نے تمہیں سخت تاکید کی تھی کہ یہ نام لے کر تعلیم نہ دینا مگر دیکھو تم نے تمام یروشلیم میں اپنی تعلیم پھیلا دی اور اْس شخص کا خون ہماری گردن پر رکھنا چاہتے ہو۔
29۔ پطرس اور رسولوں نے جواب میں کہا کہ ہمیں آدمیوں کے حکم کی نسبت خدا کا حکم ماننا زیادہ فرض ہے۔
33۔ وہ یہ سن کر جل گئے اور اْنہیں قتل کرنا چاہا۔
34۔ مگر گملی ایل نام ایک فریسی نے جو شرع کا معلم اور سب لوگوں میں عزت دار تھا عدالت میں کھڑے ہو کر حکم دیا کہ اِن آدمیوں کو تھوڑی دیر کے لئے باہر کر دو۔
35۔ پھر اْن سے کہا۔
38۔ اِن آدمیوں سے کنارہ کرو اور اِن سے کچھ کام نہ رکھو۔کیونکہ یہ تدبیر یا کام اگر آدمیوں کی طرف سے ہے تو آپ برباد ہو جائے گا۔
39۔ لیکن اگر خدا کی طرف سے ہے تو تم اِن آدمیوں کو مغلوب نہ کر سکو گے۔
42۔ اور وہ ہیکل میں اور گھروں میں ہر روز تعلیم دینے اور اِس بات کی خوشخبری سنانے سے کہ یسوع ہی مسیح ہے باز نہ آئے۔
12 And by the hands of the apostles were many signs and wonders wrought among the people; (and they were all with one accord in Solomon’s porch.
14 And believers were the more added to the Lord, multitudes both of men and women.)
15 Insomuch that they brought forth the sick into the streets, and laid them on beds and couches, that at the least the shadow of Peter passing by might overshadow some of them.
16 There came also a multitude out of the cities round about unto Jerusalem, bringing sick folks, and them which were vexed with unclean spirits: and they were healed every one.
17 Then the high priest rose up, and all they that were with him, (which is the sect of the Sadducees,) and were filled with indignation,
18 And laid their hands on the apostles, and put them in the common prison.
19 But the angel of the Lord by night opened the prison doors, and brought them forth, and said,
20 Go, stand and speak in the temple to the people all the words of this life.
21 And when they heard that, they entered into the temple early in the morning, and taught. But the high priest came, and they that were with him, and called the council together, and all the senate of the children of Israel, and sent to the prison to have them brought.
22 But when the officers came, and found them not in the prison, they returned, and told,
23 Saying, The prison truly found we shut with all safety, and the keepers standing without before the doors: but when we had opened, we found no man within.
25 Then came one and told them, saying, Behold, the men whom ye put in prison are standing in the temple, and teaching the people.
26 Then went the captain with the officers, and brought them without violence: for they feared the people, lest they should have been stoned.
27 And when they had brought them, they set them before the council: and the high priest asked them,
28 Saying, Did not we straitly command you that ye should not teach in this name? and, behold, ye have filled Jerusalem with your doctrine, and intend to bring this man’s blood upon us.
29 Then Peter and the other apostles answered and said, We ought to obey God rather than men.
33 When they heard that, they were cut to the heart, and took counsel to slay them.
34 Then stood there up one in the council, a Pharisee, named Gamaliel, a doctor of the law, had in reputation among all the people, and commanded to put the apostles forth a little space;
35 And said unto them,
38 Refrain from these men, and let them alone: for if this counsel or this work be of men, it will come to nought:
39 But if it be of God, ye cannot overthrow it; lest haply ye be found even to fight against God.
42 And daily in the temple, and in every house, they ceased not to teach and preach Jesus Christ.
1۔ قریباً اْسی وقت ہیرودیس بادشاہ نے ستانے کے لئے کلیسیا میں بعض پر ہاتھ ڈالا۔
2۔ اور یوحنا کے بھائی یعقوب کو تلوار سے قتل کیا۔
3۔جب دیکھا کہ یہ بات یہودیوں کو پسند آئی تو اْس نے پطرس کو بھی گرفتار کر لیا۔
4۔ اور اْس کو پکڑ کر قید کیا اور نگہبانی کے لئے چار چار سپاہیوں کے چار پہروں میں رکھا اِس ارادہ سے کہ فسح کے بعد اْس کو لوگوں کے سامنے پیش کرے۔
5۔ پس قید خانہ میں تو پطرس کی نگہبانی ہو رہی تھی مگر کلیسیا اْس کے لئے بد ن و جان دعا کر رہی تھی۔
6۔ اور جب ہیرودیس اْس کو پیش کرنے کو تھا تو اْسی رات پطرس دو زنجیروں سے بندھا ہوا دو سپاہیوں کے درمیان سوتا تھا اور پہرے والے دروازے پر قید خانہ کی نگہبانی کر رہے تھے۔
7۔ کہ دیکھو خداوند کا ایک فرشتہ آ کھڑا ہوا اور اْس کوٹھڑی میں نور چمک گیا اور اْس نے پطرس کی پسلی پر ہاتھ مار کر اْسے جگایا اور کہا کہ جلد اْٹھ! اور زنجیریں اْ س کے ہاتھوں میں سے کھل گئیں۔
8۔ پھر فرشتہ نے اْس سے کہا کہ کمر باندھ اور اپنی جوتی پہن لے۔اْس نے کہا اپنا چوغہ پہن کر میرے پیچھے ہو لے۔
9۔ وہ نکل کر اْس کے پیچھے ہو لیا اور یہ نہ جانا کہ جو کچھ فرشتہ کی طرف سے ہو رہا ہے وہ واقعی ہے۔ بلکہ یہ سمجھا کہ رویا دیکھ رہا ہوں۔
10۔ پس وہ پہلے اور دوسرے حلقہ میں سے نکل کر اْس لوہے کے پھاٹک پر پہنچے جو شہر کی طرف ہے۔ وہ آپ ہی اْن کے لئے کھل گیا۔ پس وہ نکل کر کوچے کے اْس سرے تک نکل گئے اور فوراً فرشتہ اْس کے پاس سے چلا گیا۔
11۔ اور پطرس نے ہوش میں آکر کہا کہ اب مَیں نے سچ جان لیا کہ خداوند نے اپنا فرشتہ بھیج کر مجھے ہیرودیس کے ہاتھ سے چھڑا لیا اور یہودی قوم کی ساری اْمید توڑ ڈالی۔
1 Now about that time Herod the king stretched forth his hands to vex certain of the church.
2 And he killed James the brother of John with the sword.
3 And because he saw it pleased the Jews, he proceeded further to take Peter also.
4 And when he had apprehended him, he put him in prison, and delivered him to four quaternions of soldiers to keep him; intending after Easter to bring him forth to the people.
5 Peter therefore was kept in prison: but prayer was made without ceasing of the church unto God for him.
7 And, behold, the angel of the Lord came upon him, and a light shined in the prison: and he smote Peter on the side, and raised him up, saying, Arise up quickly. And his chains fell off from his hands.
8 And the angel said unto him, Gird thyself, and bind on thy sandals. And so he did. And he saith unto him, Cast thy garment about thee, and follow me.
9 And he went out, and followed him; and wist not that it was true which was done by the angel; but thought he saw a vision.
10 When they were past the first and the second ward, they came unto the iron gate that leadeth unto the city; which opened to them of his own accord: and they went out, and passed on through one street; and forthwith the angel departed from him.
11 And when Peter was come to himself, he said, Now I know of a surety, that the Lord hath sent his angel, and hath delivered me out of the hand of Herod, and from all the expectation of the people of the Jews.
4۔ ہم مسیح کی معرفت خدا پر ایسا ہی بھروسہ رکھتے ہیں۔
5۔ یہ نہیں کہ بذاتِ خود ہم اِس لائق ہیں کہ اپنی طرف سے کچھ خیال بھی کر سکیں بلکہ ہماری لیاقت خدا کی طرف سے ہے۔
6۔ جس نے ہم کو نئے عہد کے خادم ہونے کے لائق بھی کیا۔ لفظوں کے خادم نہیں بلکہ روح کے کیونکہ لفظ مار ڈالتے ہیں مگر روح زندہ کرتی ہے۔
17۔ اور وہ خداوند روح ہے اور جہاں کہیں خداوند کا روح ہے وہاں آزادی ہے۔
4 And such trust have we through Christ to God-ward:
5 Not that we are sufficient of ourselves to think any thing as of ourselves; but our sufficiency is of God;
6 Who also hath made us able ministers of the new testament; not of the letter, but of the spirit: for the letter killeth, but the spirit giveth life.
17 Now the Lord is that Spirit: and where the Spirit of the Lord is, there is liberty.
روح کو قوت، حضوری اور قدرت کی اور مقدس خیالات، محبت کے پروں کی بھی علامات دی جاتی ہیں۔اْس کی حضوری کے یہ فرشتے، جن کے پاس پاک ترین فرمان ہے، عقل کے روحانی ماحول سے منسلک ہوتے اور متواتر طور پر خود کی خصوصیات کو دوبارہ پیدا کرتے ہیں۔ہم اْن کی انفرادی اشکال کو نہیں جانتے، لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ اْن کی فطرت خدا کی فطرت اور روحانی برکات کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے؛ یوں علامتی ہوتے ہوئے، خارجی ہیں، تاہم نفسی ہیں، ایمان اور روحانی فہم کو بیان کرتے ہیں۔
Spirit is symbolized by strength, presence, and power, and also by holy thoughts, winged with Love. These angels of His presence, which have the holiest charge, abound in the spiritual atmosphere of Mind, and consequently reproduce their own characteristics. Their individual forms we know not, but we do know that their natures are allied to God's nature; and spiritual blessings, thus typified, are the externalized, yet subjective, states of faith and spiritual understanding.
فرشتے۔ خدا کے خیالات انسان تک پہنچانے والے؛ روحانی الہام، پاک اور کامل؛ اچھائی، پاکیزگی اور لافانیت کا اثر، ساری بدی، ہوس پرستی اور فانیت کی مذمت کرنے والے۔
Angels. God's thoughts passing to man; spiritual intuitions, pure and perfect; the inspiration of goodness, purity, and immortality, counteracting all evil, sensuality, and mortality.
فرشتے قدرتی طور پر بنائے گئے انسان نہیں ہیں، جن کے پروں میں جانوروں کی خصوصیات شامل ہوں؛ بلکہ وہ آسمانی ملاقاتی ہیں جو مادی نہیں بلکہ روحانی پروں سے اْڑتے ہیں۔ فرشتے خدا کی طرف سے خالص خیالات ہیں، جنہیں سچائی اور محبت کے پر لگے ہوتے ہیں خواہ اْن کی انفرادیت کچھ بھی ہو۔
Angels are not etherealized human beings, evolving animal qualities in their wings; but they are celestial visitants, flying on spiritual, not material, pinions. Angels are pure thoughts from God, winged with Truth and Love, no matter what their individualism may be.
میرے فرشتے بلند پایہ خیالات ہیں، جو کسی قبر کے دروازے پر ظاہر ہوتے ہیں، جن میں انسانی عقیدے نے اپنی احمقانہ زمینی امیدیں دفن کر رکھی ہیں۔ سفید انگلیوں سے وہ اوپر کی جانب ایک نئے اور جلالی بھروسے، زندگی کے بلند بانگ نمونوں اور اِس کی خوشیوں کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ فرشتے خدا کے نمائندہ کار ہیں۔ اوپر کی جانب بڑھنے والی یہ ہستیاں کبھی خودی، گناہ یا مادیت کی جانب راہنمائی نہیں کرتیں، بلکہ ساری اچھائی کے الٰہی اصول کی جانب ہدایت دیتی ہیں، جہاں ہر حقیقی انفرادیت، شبیہ اور خدا کی صورت اکٹھے ہوتے ہیں۔ ان روحانی ہدایات کو سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے وہ ہمارے ساتھ ٹھہرتے ہیں، اور ہم ”بے خبرفرشتوں“ کی خاطر داری کرتے ہیں۔
My angels are exalted thoughts, appearing at the door of some sepulchre, in which human belief has buried its fondest earthly hopes. With white fingers they point upward to a new and glorified trust, to higher ideals of life and its joys. Angels are God's representatives. These upward-soaring beings never lead towards self, sin, or materiality, but guide to the divine Principle of all good, whither every real individuality, image, or likeness of God, gathers. By giving earnest heed to these spiritual guides they tarry with us, and we entertain "angels unawares."
پرانا عہد نامہ فرشتوں کوخدا کے الٰہی پیغامات، مختلف کام سونپتاہے۔ میکائیل کی خاصیت روحانیت کی مضبوطی ہے۔وہ گناہ کی طاقت، شیطان، کے خلاف لشکروں کی راہنمائی کرتا ہے، اور مقدس لڑائی لڑتا ہے۔جبرائیل کے پاس ازل سے موجود محبت سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کی ذمہ داری ہے۔یہ فرشتے ہمیں گہرائی سے بچاتے ہیں۔ سچائی اور محبت افسوس کے موقع پر قریب آجاتے ہیں، جب مضبوط ایمان اور روحانی طاقت آپس میں کشتی کرتی اور خدا کے فہم کی بدولت پھیلتی ہیں۔ اْس کی حضوری کے جبرائیل کا کوئی مقابلہ نہیں۔لامتناہی ہمیشہ موجود محبت کے لئے سب کچھ محبت ہے، اور کوئی غلطی، گناہ، بیماری نہیں اور نہ موت ہے۔
The Old Testament assigns to the angels, God's divine messages, different offices. Michael's characteristic is spiritual strength. He leads the hosts of heaven against the power of sin, Satan, and fights the holy wars. Gabriel has the more quiet task of imparting a sense of the ever-presence of ministering Love. These angels deliver us from the depths. Truth and Love come nearer in the hour of woe, when strong faith or spiritual strength wrestles and prevails through the understanding of God. The Gabriel of His presence has no contests. To infinite, ever-present Love, all is Love, and there is no error, no sin, sickness, nor death.
جب بادل سورج کے چہرے کو ڈھانپ دیتے ہیں تو کتنی کم روشنی یا حرارت ہماری زمین تک پہنچتی ہے!کرسچن سائنس صرف تبھی دیکھی جا سکتی ہے جب جسمانی حواس کے بادل چھٹ جاتے ہیں۔ زندگی کو روحانی طور پر سمجھنے سے پہلے زمین پر انسانوں کے لئے روشنی یا خوشی بہت کم آتی ہے۔
How little light or heat reach our earth when clouds cover the sun's face! So Christian Science can be seen only as the clouds of corporeal sense roll away. Earth has little light or joy for mortals before Life is spiritually learned.
۔۔۔کرسچن سائنس کی بلندی تک پہنچنے کے لئے، انسان کو اِس کے الٰہی اصول کی فرمانبردار زندگی گزارنی چاہئے۔اِس سائنس کی مکمل طاقت کو اجاگر کرنے کے لئے، جسمانی حس کی مخالفت کو روحانی حس کی ہم آہنگی تسلیم کرنی چاہئے، جیسے کہ موسیقی کی سائنس غلط دھنوں کو ٹھیک کرتی اور آواز کو مدْھر آہنگ فراہم کرتی ہے۔
...to reach the heights of Christian Science, man must live in obedience to its divine Principle. To develop the full might of this Science, the discords of corporeal sense must yield to the harmony of spiritual sense, even as the science of music corrects false tones and gives sweet concord to sound.
جس کی اصطلاح مادی فہم ہے وہ چیزوں کے صرف فانی عارضی فہم کی رپورٹ کر سکتا ہے، جبکہ روحانی فہم صرف سچائی کی گواہی دے سکتا ہے۔مادی فہم کے لئے غیر حقیقی تب تک حقیقی رہتا ہے جب تک کہ کرسچن سائنس کی بدولت اِس فہم کی تصحیح نہیں ہوجاتی۔
مادی فہم کی مخالفت کرتے ہوئے روحانی فہم میں الہام، امید، ایمان، سمجھ، سود مندی، حقیقت شامل ہوتے ہیں۔مادی فہم یہ ایمان ظاہر کرتا ہے کہ عقل مادے میں ہے۔یہ انسانی عقیدہ، خوشی اور درد، امید اور خوف، زندگی اور موت کے فہم کے مابین تبدیلی لاتے ہوئے فانیت یا غیر واقیعت کی حدود سے کبھی تجاوز نہیں کرتا۔جب حقیقی کو حاصل کرلیا جاتا ہے، جس کا اعلان سائنس کی بدولت ہوتا ہے، خوشی مزید ٹھوکر دلانے والی اور نہ ہی امید دھوکہ دینے والی ہوتی ہے۔روحانی خیالات، جیسے کہ اعداد اور خطوط، اصول سے شروع ہوتے ہیں، اور یہ کسی مادی عقیدے کو قبول نہیں کرتے۔روحانی خیالات اْن کی الٰہی ابتدا اور ہستی کے روحانی فہم کی جانب راہنمائی دیتے ہیں۔
What is termed material sense can report only a mortal temporary sense of things, whereas spiritual sense can bear witness only to Truth. To material sense, the unreal is the real until this sense is corrected by Christian Science.
Spiritual sense, contradicting the material senses, involves intuition, hope, faith, understanding, fruition, reality. Material sense expresses the belief that mind is in matter. This human belief, alternating between a sense of pleasure and pain, hope and fear, life and death, never reaches beyond the boundary of the mortal or the unreal. When the real is attained, which is announced by Science, joy is no longer a trembler, nor is hope a cheat. Spiritual ideas, like numbers and notes, start from Principle, and admit no materialistic beliefs. Spiritual ideas lead up to their divine origin, God, and to the spiritual sense of being.
روح اْس فہم سے آگاہ کرتی ہے جو شعور کو بلند کرتا اور سچائی کی جانب راہنمائی دیتا ہے۔زبور نویس نے کہا: ”بحروں کی آواز سے۔ سمندر کی زبرددست موجوں سے بھی خداوند بلند و قادر ہے۔“روحانی حس روحانی نیکی کا شعور ہے۔
Spirit imparts the understanding which uplifts consciousness and leads into all truth. The Psalmist saith: "The Lord on high is mightier than the noise of many waters, yea, than the mighty waves of the sea." Spiritual sense is the discernment of spiritual good.
انصاف کو ظاہر کرتے ہوئے اور بیماری اور موت میں جکڑے انسانوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے بلند پایہ اور عملی مسیحت اِس دور کے دروازے پر کھڑی اجازت کے لئے دستک دے رہی ہے۔ کیا آپ اِس نورانی ملاقاتی کے لئے دروازہ کھولیں گے یا بند کریں گے، جو حلیمی کے ساتھ آتا ہے، جیسے وہ وقتِ عروج کے اجداد کے زمانے میں آیا تھا؟
سچائی آزادی کے عناصر پیدا کرتی ہے۔ اِس کے جھنڈے پر روح کا الہامی نعرہ ”غلامی موقوف ہوچکی ہے“ درج ہے۔ خدا کی قدرت قیدیوں کے لئے آزادی لاتی ہے۔ کوئی طاقت الٰہی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔وہ کون سی فرض کی گئی قوت ہے جو خود کو خدا کے خلاف کھڑا کرتی ہے؟ یہ کہا ں سے آتی ہے؟ وہ کیا چیز ہے جو انسان کو لوہے کی بیڑیوں کے ساتھ گناہ، موت اور بیماری سے باندھے رکھتی ہے؟ جو کچھ بھی انسان کو غلام بناتا ہے وہ الٰہی حکمرانی کا مخالف ہے۔سچائی انسان کو آزاد کرتی ہے۔
A higher and more practical Christianity, demonstrating justice and meeting the needs of mortals in sickness and in health, stands at the door of this age, knocking for admission. Will you open or close the door upon this angel visitant, who cometh in the quiet of meekness, as he came of old to the patriarch at noonday?
Truth brings the elements of liberty. On its banner is the Soul-inspired motto, "Slavery is abolished." The power of God brings deliverance to the captive. No power can withstand divine Love. What is this supposed power, which opposes itself to God? Whence cometh it? What is it that binds man with iron shackles to sin, sickness, and death? Whatever enslaves man is opposed to the divine government. Truth makes man free.
انسان کے حقوق کو سمجھتے ہوئے ہم تمام مظالم کی تباہی سے متعلق پیش بینی کرنے میں ناکام نہیں ہو سکتے۔غلامی انسان کی جائزحالت نہیں ہے۔ خدا نے انسان کو آزاد پیدا کیا۔ پولوس نے کہا، ”میں آزاد پیدا ہوا۔“ سب انسانوں کو آزاد ہونا چاہئے۔ ”جہاں کہیں خداوند کا روح ہے، وہاں آزادی ہے۔“ محبت اور سچائی آزاد کرتے ہیں، لیکن بدی اور غلطی غلامی کی جانب لے جاتے ہیں۔
کرسچن سائنس آزادی کو اونچا کرتی اور چلاتی ہے کہ: ”میری پیروی کریں! بیماری، گناہ اور موت کے بندھنوں سے بچیں!“ یسوع نے راستہ متعین کیا ہے۔ دنیا کے باسیو، ”خدا کے فرزندوں کی جلالی آزادی“ کو قبول کریں، اور آزاد ہوں! یہ آپ کا الٰہی حق ہے۔
Discerning the rights of man, we cannot fail to foresee the doom of all oppression. Slavery is not the legitimate state of man. God made man free. Paul said, "I was free born." All men should be free. "Where the Spirit of the Lord is, there is liberty." Love and Truth make free, but evil and error lead into captivity.
Christian Science raises the standard of liberty and cries: "Follow me! Escape from the bondage of sickness, sin, and death!" Jesus marked out the way. Citizens of the world, accept the "glorious liberty of the children of God," and be free! This is your divine right.
پولوس نے کہا، ”روح کے موافق چلو تو جسم کی خواہش کو ہرگز پورا نہ کروگے۔“جلد یا بدیر ہم یہ سیکھیں گے کہ انسان کی متناہی حیثیت کی بیڑیاں اس فریب نظری کے باعث پگھلنے لگتی ہیں کہ وہ جان کی بجائے بدن میں، روح کی بجائے مادے میں رہتا ہے۔
Paul said, "Walk in the Spirit, and ye shall not fulfil the lust of the flesh." Sooner or later we shall learn that the fetters of man's finite capacity are forged by the illusion that he lives in body instead of in Soul, in matter instead of in Spirit.
انسان خدا، روح کا معاون ہے اور کسی کا نہیں۔ خدا کا ہونا لامتناہی، آزادی، ہم آہنگی اور بے پناہ فرحت کا ہونا ہے۔ ”جہاں کہیں خداوند کا روح ہے وہاں آزادی ہے۔“ یور کے آرچ کاہن کی مانند، انسان ”پاک ترین مقام میں داخل ہونے“ کے لئے آزاد ہے، یعنی خدا کی سلطنت میں۔
Man is tributary to God, Spirit, and to nothing else. God's being is infinity, freedom, harmony, and boundless bliss. "Where the Spirit of the Lord is, there is liberty." Like the archpriests of yore, man is free "to enter into the holiest," — the realm of God.
انسان کی لافانیت اور ہم آہنگی برقرار ہیں۔ہمیں مخالف قیاس سے ہٹ کر دیکھنا چاہئے کہ انسان مادی طور پر خلق کیا گیا اور ہماری نظر کو تخلیق کے اْس روحانی ریکارڈ کی جانب موڑنا چاہئے جو دل اور سمجھ پر ”ہیرے کی نوک“ اور ایک فرشتے کے قلم سے کندہ کیا گیا ہو۔
روز مرہ کے فرائضمنجاب میری بیکر ایڈی
The harmony and immortality of man are intact. We should look away from the opposite supposition that man is created materially, and turn our gaze to the spiritual record of creation, to that which should be engraved on the understanding and heart "with the point of a diamond" and the pen of an angel.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔