اتوار 29 ستمبر ، 2024



مضمون۔ حقیقت

SubjectReality

سنہری متن: استثنا 32 باب4 آیت

وہ وہی چٹان ہے۔ اْس کی صنعت کامل ہے کیونکہ اْس کی سب راہیں انصاف کی ہیں وہ وفادار خدا اور بدی سے مبرا ہے۔ وہ منصف اور برحق ہے۔



Golden Text: Deuteronomy 32 : 4

He is the Rock, his work is perfect: for all his ways are judgment: a God of truth and without iniquity, just and right is he.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: یسعیاہ 65باب17، 18 آیات • زبور 145: 9تا13 آیات


17۔ کیونکہ دیکھو میں نئے آسمان اور نئی زمین کو پیدا کرتا ہوں اور پہلی چیزوں کا پھر ذکر نہ ہو گا اور وہ خیال میں نہ آئیں گی۔

18۔ بلکہ تم میری اس نئی خلقت سے ابدی خوشی اور شادمانی کرو کیونکہ دیکھو میں یروشلیم کو خوشی اور اُس کے لوگوں کو خرمی بناؤں گا۔

9۔ خداوند سب پر مہربان ہے۔ اور اْس کی رحمت اْس کی ساری مخلوق پر ہے۔

10۔ اے خداوند! تیری ساری مخلوق تیرا شکر کرے گی۔ اور تیرے مقدس تجھے مبارک کہیں گے۔

11۔ اور تیری سلطنت کے جلال کا بیان اور تیری قدرت کا چرچا کریں گے۔

12۔ تاکہ بنی آدم پر اْس کی قدرت کے کاموں کو اور اْس کی سلطنت کے جلال کی شان کو ظاہر کریں۔

13۔ تیری سلطنت ابدی سلطنت ہے۔ اور تیری حکومت پشت در پشت۔

Responsive Reading: Isaiah 65 : 17, 18  •  Psalm 145 : 9-13

17.     For, behold, I create new heavens and a new earth: and the former shall not be remembered, nor come into mind.

18.     But be ye glad and rejoice for ever in that which I create: for, behold, I create Jerusalem a rejoicing, and her people a joy.

9.     The Lord is good to all: and his tender mercies are over all his works.

10.     All thy works shall praise thee, O Lord; and thy saints shall bless thee.

11.     They shall speak of the glory of thy kingdom, and talk of thy power;

12.     To make known to the sons of men his mighty acts, and the glorious majesty of his kingdom.

13.     Thy kingdom is an everlasting kingdom, and thy dominion endureth throughout all generations.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ پیدائش 1باب1تا3، 26تا31 آیات

1۔ خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔

2۔ اور زمین ویران اور سْنسان تھی اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانیوں کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔

3۔ اور خدا نے کہا کہ روشنی ہوجا اور روشنی ہوگئی۔

26۔ پھر خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں اور وہ سمندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرندوں اور چوپائیوں اور تمام زمین اور سب جانداروں پر جو زمین پر رینگتے ہیں اختیار رکھیں۔

27۔ اور خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ خدا کی صورت پر اْس کو پیدا کیا۔ نر اور ناری اْن کو پیدا کیا۔

28۔ خدا نے اْن کو برکت دی اور کہا پھلو اور بڑھو اور زمین کو معمور ومحکوم کرو اور سمندر کی مچھلیوں اور ہوا کے پرندوں اور کل جانوروں پر جو زمین پر چلتے ہیں اختیار رکھو۔

31۔ اور خدا نے سب پر جو اْس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے۔

1. Genesis 1 : 1-3, 26-31

1     In the beginning God created the heaven and the earth.

2     And the earth was without form, and void; and darkness was upon the face of the deep. And the Spirit of God moved upon the face of the waters.

3     And God said, Let there be light: and there was light.

26     And God said, Let us make man in our image, after our likeness: and let them have dominion over the fish of the sea, and over the fowl of the air, and over the cattle, and over all the earth, and over every creeping thing that creepeth upon the earth.

27     So God created man in his own image, in the image of God created he him; male and female created he them.

28     And God blessed them, and God said unto them, Be fruitful, and multiply, and replenish the earth, and subdue it: and have dominion over the fish of the sea, and over the fowl of the air, and over every living thing that moveth upon the earth.

29     And God said, Behold, I have given you every herb bearing seed, which is upon the face of all the earth, and every tree, in the which is the fruit of a tree yielding seed; to you it shall be for meat.

30     And to every beast of the earth, and to every fowl of the air, and to every thing that creepeth upon the earth, wherein there is life, I have given every green herb for meat: and it was so.

31     And God saw every thing that he had made, and, behold, it was very good. And the evening and the morning were the sixth day.

2 . ۔ لوقا 5 باب12تا16 آیات

12۔ جب وہ شہر میں تھا تو دیکھو کوڑھ سے بھرا ہوا ایک آدمی یسوع کو دیکھ کر منہ کے بل گرا اور اْس کی منت کر کے کہنے لگا اے خداوند! اگر تْو چاہے تو مجھے پاک صاف کر سکتا ہے۔

13۔ اْس نے ہاتھ بڑھا کر اْسے چھوْا اور کہا مَیں چاہتا ہوں تْو پاک صاف ہو جا اور فوراً اْس کا کوڑھ جاتا رہا۔

14۔ اور اْس نے اْسے تاکید کی کہ کسی سے نہ کہنا بلکہ جا کر اپنے تئیں کاہن کو دکھا اور جیسا موسیٰ نے مقرر کیا ہے اپنے پاک صاف ہو جانے کی بابت نذر گزران تاکہ اْن کے لئے گواہی ہو۔

15۔ لیکن اْس کا چرچا زیادہ پھیلا اور بہت سے لوگ جمع ہوئے کہ اْس کی سنیں اور اپنی بیماریوں سے شفا پائیں۔

16۔مگر وہ جنگلوں میں الگ جا کر دعا کیا کرتا تھا۔

2. Luke 5 : 12-16

12     And it came to pass, when he was in a certain city, behold a man full of leprosy: who seeing Jesus fell on his face, and besought him, saying, Lord, if thou wilt, thou canst make me clean.

13     And he put forth his hand, and touched him, saying, I will: be thou clean. And immediately the leprosy departed from him.

14     And he charged him to tell no man: but go, and shew thyself to the priest, and offer for thy cleansing, according as Moses commanded, for a testimony unto them.

15     But so much the more went there a fame abroad of him: and great multitudes came together to hear, and to be healed by him of their infirmities.

16     And he withdrew himself into the wilderness, and prayed.

3 . ۔ لوقا 18 باب35تا43 آیات

35۔ جب وہ چلتے چلتے یریحو کے نزدیک پہنچا تو ایسا ہوا کہ ایک اندھا راہ کے کنارے بیٹھا ہوا بھیک مانگ رہا تھا۔

36۔ وہ بھیڑ کے جانے کی آواز سْن کر پوچھنے لگا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟

37۔ انہوں نے اْسے خبر دی کہ یسوع ناصری جا رہا ہے۔

38۔ اْس نے چِلا کر کہا اے یسوع ابن داؤد مجھ پر رحم کر۔

39۔ جو آگے جاتے تھے وہ اْسے ڈانٹنے لگے کہ چپ رہے مگر وہ اور بھی چلایا کہ اے ابنِ داؤد مجھ پر رحم کر۔

40۔ یسوع نے کھڑے ہو کر حکم دیا کہ اْس کو میرے پاس لاؤ۔ جب وہ نزدیک آیا تو اْس نے اْس سے پوچھا۔

41۔ تْو کیا چاہتا ہے کہ مَیں تیرے لئے کروں؟ اْس نے کہا اے خداوند یہ کہ مَیں بِینا ہو جاؤں۔

42۔ یسوع نے اْس سے کہا بِینا ہو جا۔ تیرے ایمان نے تجھے اچھا کیا۔

43۔ وہ اْسی دم بِینا ہو گیا اور خدا کی تمجید کرتے ہوئے اْس کے پیچھے ہو لیا اور سب لوگوں نے دیکھ کر خدا کی حمد کی۔

3. Luke 18 : 35-43

35     And it came to pass, that as he was come nigh unto Jericho, a certain blind man sat by the way side begging:

36     And hearing the multitude pass by, he asked what it meant.

37     And they told him, that Jesus of Nazareth passeth by.

38     And he cried, saying, Jesus, thou Son of David, have mercy on me.

39     And they which went before rebuked him, that he should hold his peace: but he cried so much the more, Thou Son of David, have mercy on me.

40     And Jesus stood, and commanded him to be brought unto him: and when he was come near, he asked him,

41     Saying, What wilt thou that I shall do unto thee? And he said, Lord, that I may receive my sight.

42     And Jesus said unto him, Receive thy sight: thy faith hath saved thee.

43     And immediately he received his sight, and followed him, glorifying God: and all the people, when they saw it, gave praise unto God.

4 . ۔ مرقس 7 باب31تا37 آیات

31۔ اور وہ پھر صور کی سرحدوں سے نکل کر صیدا کی راہ سے دکپلس کی سرحدوں سے ہوتا ہوا گلیل کی جھیل پر پہنچا۔

32۔ اور لوگوں نے ایک بہرے کو جو ہکلا بھی تھا اْس کے پاس لا کر اْس کی منت کی کہ اپنا ہاتھ اْس پر رکھ۔

33۔ وہ اْس کو بھیڑ میں سے الگ لے گیا اور اپنی انگلیاں اْس کے کانوں میں ڈالیں اور تھوک کر اْس کی زبان چھوئی۔

34۔ اور آسمان کی طرف نظر کر کے ایک آہ بھری اور اْس سے کہا اِفتح یعنی کھل جا۔

35۔ اور اْس کے کان کھل گئے اور اْس کی زبان کی گِرہ کھل گئی اور وہ صاف بولنے لگا۔

36۔ اور اْس نے اْن کو حکم دیا کہ کسی سے نہ کہنا لیکن جتنا وہ اْن کو حکم دیتا رہا اْتنا ہی وہ چرچا کرتے رہے۔

37۔ اور اْنہوں نے نہایت ہی حیران ہوکر کہا جو کچھ اْس نے کیا سب اچھا ہے۔ وہ بہروں کو سننے کی اور گونگوں کو بولنے کی طاقت دیتا ہے۔

4. Mark 7 : 31-37

31     And again, departing from the coasts of Tyre and Sidon, he came unto the sea of Galilee, through the midst of the coasts of Decapolis.

32     And they bring unto him one that was deaf, and had an impediment in his speech; and they beseech him to put his hand upon him.

33     And he took him aside from the multitude, and put his fingers into his ears, and he spit, and touched his tongue;

34     And looking up to heaven, he sighed, and saith unto him, Ephphatha, that is, Be opened.

35     And straightway his ears were opened, and the string of his tongue was loosed, and he spake plain.

36     And he charged them that they should tell no man: but the more he charged them, so much the more a great deal they published it;

37     And were beyond measure astonished, saying, He hath done all things well: he maketh both the deaf to hear, and the dumb to speak.

5 . ۔ امثال 20 باب12 آیت

12۔ سننے والے کان اور دیکھنے والی آنکھ دونوں کو خداوند نے بنایا ہے۔

5. Proverbs 20 : 12

12     The hearing ear, and the seeing eye, the Lord hath made even both of them.

6 . ۔ کلسیوں 1باب16تا20 آیات

16۔ کیونکہ اْسی میں سب چیزیں پیدا کی گئیں۔ آسمان کی ہوں یا زمین کی۔ دیکھی ہوں یا اندیکھی۔ تخت ہوں یا ریاستیں یا حکومتیں یا اختیارات۔ سب چیزیں اْسی کے وسیلہ سے اور اْسی کے واسطے پیدا ہوئی ہیں۔

17۔ اور وہ سب چیزوں سے پہلے ہے اور اْسی میں سب چیزیں قائم ہیں۔

18۔ اور وہی بدن یعنی کلیسیا کا سر ہے۔ وہی مبدا ہے اور مردوں میں سے جی اٹھنے والوں میں پہلوٹھا ہے تاکہ سب باتوں میں اْس کا اول درجہ ہو۔

19۔ کیونکہ باپ کو یہ پسند آیا کہ ساری معموری اْسی میں سکونت کرے۔

20۔ اور اْس کے خون کے سبب سے جو صلیب پر بہا صلح کر کے سب چیزوں کا اْسی کے وسیلہ سے اپنے ساتھ میل کر لے۔ خواہ وہ زمین کی ہوں خواہ آسمان کی۔

6. Colossians 1 : 16-20

16     For by him were all things created, that are in heaven, and that are in earth, visible and invisible, whether they be thrones, or dominions, or principalities, or powers: all things were created by him, and for him:

17     And he is before all things, and by him all things consist.

18     And he is the head of the body, the church: who is the beginning, the firstborn from the dead; that in all things he might have the preeminence.

19     For it pleased the Father that in him should all fulness dwell;

20     And, having made peace through the blood of his cross, by him to reconcile all things unto himself; by him, I say, whether they be things in earth, or things in heaven.

7 . ۔ واعظ 3 باب14، 15 (تا دوسری؛) آیات

14۔اور مجھ کو یقین ہے کہ سب کچھ جو خدا کرتا ہے ہمیشہ کے لئے ہے۔ اِس میں کچھ کمی بیشی نہیں ہو سکتی اور خدا نے یہ اِس لئے کیا ہے کہ لوگ اْس سے ڈرتے رہیں۔

15۔ جو کچھ ہے وہ پہلے ہو چکا اور جو کچھ ہونے کو ہے وہ بھی ہو چکا۔

7. Ecclesiastes 3 : 14, 15 (to 2nd ;)

14     I know that, whatsoever God doeth, it shall be for ever: nothing can be put to it, nor any thing taken from it: and God doeth it, that men should fear before him.

15     That which hath been is now; and that which is to be hath already been;

8 . ۔ متی 5 باب48 آیت

48۔ پس چاہئے کہ تم کامل ہو جیسا تمہارا آسمانی باپ کامل ہے۔

8. Matthew 5 : 48

48     Be ye therefore perfect, even as your Father which is in heaven is perfect.



سائنس اور صح


1 . ۔ 335 :27۔31

حقیقت روحانی، ہم آہنگ، ناقابل تبدیل، لافانی، الٰہی، ابدی ہے۔غیر روحانی کچھ بھی حقیقی، ہم آہنگ یا ابدی نہیں ہو سکتا۔گناہ، بیماری اور فانیت روح کے فرضی سمت القدم ہیں، اور یہ یقیناً حقیقت کے مخالف ہوں گے۔

1. 335 : 27-31

Reality is spiritual, harmonious, immutable, immortal, divine, eternal. Nothing unspiritual can be real, harmonious, or eternal. Sin, sickness, and mortality are the suppositional antipodes of Spirit, and must be contradictions of reality.

2 . ۔ 353 :14 (وقت)۔19

وقت ابھی ابدیت، لافانیت مکمل حقیقت تک نہیں پہنچا۔ سبھی حقیقت ابدی ہے۔ کاملیت حقیقت کو عیاں کرتی ہے۔ کاملیت کے بِنا کچھ بھی مکمل طور پر حقیقی نہیں ہے۔ جب تک کاملیت ظاہر نہیں ہوتی اور حقیقت تک نہیں پہنچتی سبھی چیزیں غائب ہونا جاری رہیں گی۔

2. 353 : 14 (Time)-19

Time has not yet reached eternity, immortality, complete reality. All the real is eternal. Perfection underlies reality. Without perfection, nothing is wholly real. All things will continue to disappear, until perfection appears and reality is reached.

3 . ۔ 518 :21۔23، 27۔6

خدا سے متعلق تمام تر مختلف اظہارات صحت، پاکیزگی، لافانیت، لامحدود زندگی، سچائی اور محبت کی عکاسی کرتے ہیں۔

الٰہی اصول یا روح سب کچھ سمجھتا اور ظاہر کرتا ہے، اور اسی لئے سب کچھ ویسا ہی کامل ہونا چاہئے جیسا الٰہی اصول کامل ہے۔روح کے لئے کچھ نیا نہیں ہے۔ اْس ابدی عقل کے لئے کچھ بھی افسانوی نہیں ہے، جو سب باتوں کا مصنف ہے، جس نے ساری ابدیت خلق کی ہے وہ اپنے خود کے خیالات کو جانتا ہے۔خدا اپنے کام سے مطمین تھا۔وہ اپنی لافانی خود ساختگی اور لافانی حکمت کا اجرکیسے ہو سکتا ہے جبکہ روحانی تخلیق اِس کا شاخسانہ تھی؟

3. 518 : 21-23, 27-6

All the varied expressions of God reflect health, holiness, immortality — infinite Life, Truth, and Love.

The divine Principle, or Spirit, comprehends and expresses all, and all must therefore be as perfect as the divine Principle is perfect. Nothing is new to Spirit. Nothing can be novel to eternal Mind, the author of all things, who from all eternity knoweth His own ideas. Deity was satisfied with His work. How could He be otherwise, since the spiritual creation was the outgrowth, the emanation, of His infinite self-containment and immortal wisdom?

4 . ۔ 485 :14 (شامل ہوں)۔27

مادے سے روح میں آہستہ آہستہ شامل ہوں۔تمام تر چیزوں کے روحانی اختتام کو ناکام کرنے پر غور نہ کریں، بلکہ بہتر صحت اور اخلاق کے وسیلہ اور بطورروحانی بڑھوتری فطری طور پر روح میں آئیں۔موت نہیں بلکہ زندگی کا فہم انسان کو لافانی بناتا ہے۔یہ عقیدہ کہ بدن میں مادہ یا روح زندگی ہو سکتی ہے اور یہ کہ انسان خاک یا انڈے سے پیدا ہوتا ہے اْس فانی غلطی کا نتیجہ ہے جسے مسیح، یا سچائی ہستی کے روحانی قانون کو پورا کرنے سے تباہ کرتا ہے، جس میں انسان اْسی طرح کامل ہے جیسے ”آسمانی باپ کامل ہے۔“اگر سوچ اپنا اقتدار دوسری قوتوں کے حوالے کر دے تو یہ بدن پر اپنی خودکی خوبصورت تصاویر کا خاکہ نہیں بنا سکتی، بلکہ یہ اْنہیں مٹا دیتی اور بیرونی عوامل کی تصویر کشی کرتی ہے جنہیں بیماری اور گناہ کہا جاتا ہے۔

4. 485 : 14 (Emerge)-27

Emerge gently from matter into Spirit. Think not to thwart the spiritual ultimate of all things, but come naturally into Spirit through better health and morals and as the result of spiritual growth. Not death, but the understanding of Life, makes man immortal. The belief that life can be in matter or soul in body, and that man springs from dust or from an egg, is the result of the mortal error which Christ, or Truth, destroys by fulfilling the spiritual law of being, in which man is perfect, even as the "Father which is in heaven is perfect." If thought yields its dominion to other powers, it cannot outline on the body its own beautiful images, but it effaces them and delineates foreign agents, called disease and sin.

5 . ۔ 486 :23۔12

بصیرت، سماعت تمام تر روحانی احساسات ابدی ہیں۔ یہ ختم نہیں ہو سکتے۔ اِن کی حقیقت اور لافانیت روح اور تفہیم میں ہیں نہ کہ مادے میں، اسی طرح اْن کا استحکام بھی۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو انسان جلد ہی نیست کر دیا جاتا۔ اگر مادی حواسِ خمسہ وہ آلہ ہوتے جن سے خدا کو سمجھا جا سکتا تو فالج، نابینائی اور بہراپن انسان کو ایک خوفناک صورت حال میں لے جاتے، جہاں وہ دوسروں کی مانند ہوتا ”بنا کسی امید اور خدا کے بغیر دنیا میں“؛ لیکن حقیقت میں، یہ آفات عموماً بشر کو خوشی اور وجود کے بڑے احساس کے طالب ہونے اور ڈھونڈنے کی جانب گامزن کرتی ہیں۔

زندگی لازوال ہے۔ زندگی انسان کا اصل اور بنیاد ہے، موت کے وسیلہ کبھی قابلِ حصول نہیں، بلکہ اِس سے پہلے اور بعد میں جسے موت کہا جاتا ہے سچائی پر چلتے رہنے سے حاصل ہوتی ہے۔از روئے مادہ کی نسبت روحانی طور پر سننے اور دیکھنے میں زیادہ مسیحت ہے۔ ذہنی صلاحیتوں کے کھو جانے کی نسبت اْن کی مستقل مشق میں زیادہ سائنس ملتی ہے۔ وہ کھو تو سکتی نہیں، تاہم عقل ہمیشہ رہتی ہے۔ اس کے ادراک نے صدیوں پہلے اندھے کو بینائی اور بہرے کو سماعت دی، اور یہ ان معجزات کو دوہرائے گی۔

5. 486 : 23-12

Sight, hearing, all the spiritual senses of man, are eternal. They cannot be lost. Their reality and immortality are in Spirit and understanding, not in matter, — hence their permanence. If this were not so, man would be speedily annihilated. If the five corporeal senses were the medium through which to understand God, then palsy, blindness, and deafness would place man in a terrible situation, where he would be like those "having no hope, and without God in the world;" but as a matter of fact, these calamities often drive mortals to seek and to find a higher sense of happiness and existence.

Life is deathless. Life is the origin and ultimate of man, never attainable through death, but gained by walking in the pathway of Truth both before and after that which is called death. There is more Christianity in seeing and hearing spiritually than materially. There is more Science in the perpetual exercise of the Mind-faculties than in their loss. Lost they cannot be, while Mind remains. The apprehension of this gave sight to the blind and hearing to the deaf centuries ago, and it will repeat the wonder.

6 . ۔ 488 :23۔31

عقل تمام تر فہم، ادراک اور استعداد کی ملکیت رکھتی ہے۔ اس لئے ذہنی صلاحتیں تنظیم سازی اورتعفن پذیری کے رحم کرم پر نہیں ہیں، وگرنہ اس کے کیڑے انسان کو نیست کر دیں۔ اگر انسان کے حقیقی حواس کے لئے زخمی ہونا ممکن ہوتا تو روح کو انہیں تمام تر کاملیت میں دوبارہ خلق کر دینا چاہئے؛ لیکن یہ خراب یا برباد نہیں کئے جا سکتے، کیونکہ یہ فانی عقل میں وجود رکھتے ہیں نہ کہ فانی مادے میں۔

6. 488 : 23-31

Mind alone possesses all faculties, perception, and comprehension. Therefore mental endowments are not at the mercy of organization and decomposition, — otherwise the very worms could unfashion man. If it were possible for the real senses of man to be injured, Soul could reproduce them in all their perfection; but they cannot be disturbed nor destroyed, since they exist in immortal Mind, not in matter.

7 . ۔ 417 :20۔26

کرسچن سائنس کے مشفی کے لئے بیماری ایک خواب ہے جس سے مریض کو جاگنے کی ضرورت ہے۔ معالج کو بیماری حقیقی نہیں لگنی چاہئے، کیونکہ یہ بات قابل اثبات ہے کہ مریض کو ٹھیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اْسے بیماری غیر حقیقی ظاہر کی جائے۔ یہ کرنے کے لئے، معالج کو سائنس میں بیماری کی غیر واقعیت کو سمجھنا چاہئے۔

7. 417 : 20-26

To the Christian Science healer, sickness is a dream from which the patient needs to be awakened. Disease should not appear real to the physician, since it is demonstrable that the way to cure the patient is to make disease unreal to him. To do this, the physician must understand the unreality of disease in Science.

8 . ۔ 476 :32۔5

یسوع نے سائنس میں کامل آدمی کو دیکھا جو اْس پر وہاں ظاہر ہوا جہاں گناہ کرنے والا فانی انسان لافانی پر ظاہر ہوا۔ اس کامل شخص میں نجات دہندہ نے خدا کی اپنی شبیہ اور صورت کو دیکھا اور انسان کے اس درست نظریے نے بیمار کو شفا بخشی۔ لہٰذہ یسوع نے تعلیم دی کہ خدا برقرار اور عالمگیر ہے اور یہ کہ انسان پاک اور مقدس ہے۔

8. 476 : 32-5

Jesus beheld in Science the perfect man, who appeared to him where sinning mortal man appears to mortals. In this perfect man the Saviour saw God's own likeness, and this correct view of man healed the sick. Thus Jesus taught that the kingdom of God is intact, universal, and that man is pure and holy.

9 . ۔ 242 :6۔14

مادے کے دعووں سے انکار خوشی کی روح کی جانب انسانی آزادی اور بدن پر آخری فتح کی جانب بڑا قدم ہے۔

آسمان پر جانے کا واحد راستہ ہم آہنگی ہے اور مسیح الٰہی سائنس میں ہمیں یہ راستہ دکھاتا ہے۔ اس کا مطلب خدا، اچھائی اور اْس کے عکس کے علاوہ کسی اور حقیقت کو نہ جاننا، زندگی کے کسی اور ضمیر کو نا جاننا ہے، اور نام نہاد درد اور خوشی کے احساسات سے برتر ہونا ہے۔

9. 242 : 6-14

Denial of the claims of matter is a great step towards the joys of Spirit, towards human freedom and the final triumph over the body.

There is but one way to heaven, harmony, and Christ in divine Science shows us this way. It is to know no other reality — to have no other consciousness of life — than good, God and His reflection, and to rise superior to the so-called pain and pleasure of the senses.

10 . ۔ 368 :14۔19

جب ہم غلطی سے زیادہ زندگی کی سچائی پرایمان رکھتے ہیں، مادے سے زیادہ روح پر بھروسہ رکھتے ہیں، مرنے سے زیادہ جینے پر بھروسہ رکھتے ہیں، انسان سے زیادہ خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں، تو کوئی مادی مفرضے ہمیں بیماروں کو شفا دینے اور غلطی کو نیست کرنے سے نہیں روک سکتے۔

10. 368 : 14-19

When we come to have more faith in the truth of being than we have in error, more faith in Spirit than in matter, more faith in living than in dying, more faith in God than in man, then no material suppositions can prevent us from healing the sick and destroying error.

11 . ۔ 96 :21۔24

بشری غلطی ایک اخلاقی کیمیائی عمل میں غائب ہوجائے گی۔ یہ ذہنی ابال شروع ہو چکا ہے،اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک ایمان کی تمام تر غلطیاں فہم کو تسلیم نہ کرلیں۔ایمان قابل تبدیل ہے، مگر روحانی فہم ناقابل تبدیل ہے۔

11. 96 : 21-24

Mortal error will vanish in a moral chemicalization. This mental fermentation has begun, and will continue until all errors of belief yield to understanding. Belief is changeable, but spiritual understanding is changeless.

12 . ۔ 472: 24 (تمام)۔3

خدا اور اْس کی تخلیق میں پائی جانے والی ساری حقیقت ہم آہنگ اور ابدی ہے۔ جو کچھ وہ بناتا ہے اچھا بناتا ہے، اور جو کچھ بنا ہے اْسی نے بنایاہے۔اس لئے گناہ، بیماری اور موت کی حقیقت یہ ہولناک اصلیت ہے کہ غیر واقعیات انسانی غلط عقائد کو تب تک حقیقی دکھائی دیتے ہیں جب تک کہ خدا اْن کے بہروپ کو اتار نہیں دیتا۔وہ سچ نہیں ہیں کیونکہ وہ خدا کی طرف سے نہیں ہیں۔کرسچن سائنس میں ہم سیکھتے ہیں مادی سوچ یا جسم کی تمام خارج از آہنگی فریب نظری ہے جو اگرچہ حقیقی اور یکساں دکھائی دیتی ہے لیکن وہ نہ حقیقت کی نہ ہی یکسانیت کی ملکیت رکھتی ہے۔

12. 472 : 24 (All)-3

All reality is in God and His creation, harmonious and eternal. That which He creates is good, and He makes all that is made. Therefore the only reality of sin, sickness, or death is the awful fact that unrealities seem real to human, erring belief, until God strips off their disguise. They are not true, because they are not of God. We learn in Christian Science that all inharmony of mortal mind or body is illusion, possessing neither reality nor identity though seeming to be real and identical.

13 . ۔ 414: 26۔29 (تا،)

ہستی کی حقیقت کو ذہن میں رکھیں، کہ انسان اْس خدا کی صورت اور شبیہ ہے، جس میں تمام ہستی بلا درد اور مستقل ہے۔یاد رکھیں کہ انسان کی کاملیت حقیقی اور ناقابل الزام ہے۔

13. 414 : 26-29 (to ,)

Keep in mind the verity of being, — that man is the image and likeness of God, in whom all being is painless and permanent. Remember that man's perfection is real and unimpeachable.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔