اتوار 6 اکتوبر ، 2024
مَیں تیرے سب قوانین کو بر حق جانتا ہوں۔ اور ہر جھوٹی راہ سے مجھے نفرت ہے۔
“I esteem all thy precepts concerning all things to be right; and I hate every false way.”
1۔ پس جب تم مسیح کے ساتھ جِلائے گئے تو عالم بالا کی چیزوں کی تلاش میں رہو جہاں مسیح موجود ہے اور خدا کی دہنی طرف بیٹھا ہے۔
2۔ عالم بالا کی چیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمین کی چیزوں کے۔
6۔ پس جس طرح تم نے مسیح یسوع خداوند کو قبول کیا اْسی طرح اْس میں چلتے رہو۔
7۔ اور اْس میں جڑ پکڑتے اور تعمیر ہوتے جاؤ اور جس طرح تم نے تعلیم پائی اْسی طرح ایمان میں مظبوط رہو اور خوب شکر گزاری کیا کرو۔
8۔ خبردار کوئی تم کو اْس فلسفی اور لاحاصل فریب سے شکار نہ کرلے جو انسانوں کی روایت اور دنیوی ابتدائی باتوں کے موافق ہیں نہ کہ مسیح کے موافق۔
9۔ کیونکہ الوہیت کی ساری معموری اْسی میں مجسم ہو کر سکونت کرتی ہے۔
10۔ اورتم اْسی میں معمور ہو گئے ہو جو ساری حکومت اور اختیار کا سر ہے۔
1. If ye then be risen with Christ, seek those things which are above, where Christ sitteth on the right hand of God.
2. Set your affection on things above, not on things on the earth.
6. As ye have therefore received Christ Jesus the Lord, so walk ye in him:
7. Rooted and built up in him, and stablished in the faith, as ye have been taught, abounding therein with thanksgiving.
8. Beware lest any man spoil you through philosophy and vain deceit, after the tradition of men, after the rudiments of the world, and not after Christ.
9. For in him dwelleth all the fulness of the Godhead bodily.
10. And ye are complete in him, which is the head of all principality and power.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔
2۔ اور زمین ویران اور سْنسان تھی اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانیوں کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔
3۔ اور خدا نے کہا کہ روشنی ہوجا اور روشنی ہوگئی۔
4۔ اور خدا نے کہا کہ روشنی اچھی ہے اور خدا نے روشنی کو تاریکی سے جدا کیا۔
6۔ اور خدا نے کہا کہ پانیوں کے درمیان فضا ہو تا کہ پانی پانی سے جدا ہو جائے۔
8۔ اور خدا نے فضا کو آسمان کہا اور شام ہوئی اور صبح ہوئی۔سو دوسرا دن ہوا۔
14۔ اور خدا نے کہا کہ فلک پر نیر ہوں کہ دن کو رات سے الگ کریں۔
15۔ اور وہ فلک پر انوار کے لئے ہوں کہ زمین پر روشنی ڈالیں۔ اور ایسا ہی ہوا۔
1 In the beginning God created the heaven and the earth.
2 And the earth was without form, and void; and darkness was upon the face of the deep. And the Spirit of God moved upon the face of the waters.
3 And God said, Let there be light: and there was light.
4 And God saw the light, that it was good: and God divided the light from the darkness.
6 And God said, Let there be a firmament in the midst of the waters, and let it divide the waters from the waters.
8 And God called the firmament Heaven.
14 And God said, Let there be lights in the firmament of the heaven to divide the day from the night; and let them be for signs, and for seasons, and for days, and years:
15 And let them be for lights in the firmament of the heaven to give light upon the earth: and it was so.
1۔ اے اسرائیل کے گھرانے! وہ کلام جو خداوند تم سے کرتا ہے سنو۔
2۔ خداوند یوں فرماتا ہے کہ تم دیگر اقوام کی روش نہ سیکھو اور آسمانی علامات سے ہراساں نہ ہو اگرچہ دیگر اقوام اْن سے ہراساں ہوتی ہیں۔
3۔ کیونکہ اْن کے آئین بطالت ہیں۔
10۔ لیکن خداوند سچا خدا ہے۔ وہ زندہ خدا اور ابدی بادشاہ ہے۔
12۔ اْسی نے اپنی قدرت سے زمین کو بنایا۔ اْسی نے اپنی حکمت سے جان کو قائم کیا اور اپنی عقل سے آسمان کو تان دیا۔
1 Hear ye the word which the Lord speaketh unto you, O house of Israel:
2 Thus saith the Lord, Learn not the way of the heathen, and be not dismayed at the signs of heaven; for the heathen are dismayed at them.
3 For the customs of the people are vain:
10 But the Lord is the true God, he is the living God, and an everlasting king:
12 He hath made the earth by his power, he hath established the world by his wisdom, and hath stretched out the heavens by his discretion.
13۔ مبارک ہے وہ آدمی جو حکمت کو پاتا ہے اور وہ جو فہم حاصل کرتا ہے۔
21۔ اے میرے بیٹے!دانائی اور تمیز کی حفاظت کر۔ اْن کواپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دے۔
22۔ یوں وہ تیری جان کی حیات اور تیرے گلے کی زینت ہوں گی۔
23۔ تب تو بے کھٹکے اپنے راستہ پر چلے گااور تیرے پاؤں کو ٹھیس نہ لگے گی۔
13 Happy is the man that findeth wisdom, and the man that getteth understanding.
21 My son, let not them depart from thine eyes: keep sound wisdom and discretion:
22 So shall they be life unto thy soul, and grace to thy neck.
23 Then shalt thou walk in thy way safely, and thy foot shall not stumble.
1۔ اْسی روز یسوع گھر سے نکل کر جھیل کے کنارے جا بیٹھا۔
2۔ اور اْس کے پاس ایسی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی کہ وہ کشتی پر چڑھ بیٹھا اور ساری بھیڑ کنارے پر کھڑی رہی۔
3۔ اور اْس نے اْن سے بہت سی باتیں تمثیلوں میں کہیں۔
47۔ پھر آسمان کی بادشاہی اْس بڑے جال کی مانند ہے جو دریا میں ڈالا گیا اور اْس نے ہر قسم کی مچھلیاں سمیٹ لیں۔
48۔ اور جب بھر گیا تو اْسے کنارے پر کھینچ لائے اور بیٹھ کر اچھی تو برتنوں میں جمع کر لیں اور جو خراب تھیں پھینک دیں۔
1 The same day went Jesus out of the house, and sat by the sea side.
2 And great multitudes were gathered together unto him, so that he went into a ship, and sat; and the whole multitude stood on the shore.
3 And he spake many things unto them in parables, saying,
47 Again, the kingdom of heaven is like unto a net, that was cast into the sea, and gathered of every kind:
48 Which, when it was full, they drew to shore, and sat down, and gathered the good into vessels, but cast the bad away.
12۔ پس جو کچھ تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں وہی تم بھی اْن کے ساتھ کرو کیونکہ توریت اور نبیوں کی تعلیم یہی ہے۔
13۔ تنگ دروازے سے داخل ہو کیونکہ وہ دروازہ چوڑا ہے اور وہ راستہ کشادہ ہے جو ہلاکت کو پہنچتا ہے اور اْس سے داخل ہونے والے بہت ہیں۔
14۔ کیونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سْکڑا ہے جو زندگی کو پہنچاتا ہے اور اْس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔
15۔ جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو جو تمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطن میں پھاڑنے والے بھیڑیے ہیں۔
16۔ اْن کے پھلوں سے تم اْن کو پہچان لو گے۔ کیا جھاڑیوں سے انگور یا اونٹ کٹاروں سے انجیر توڑتے ہیں؟
17۔ اِسی طرح ہر ایک اچھا درخت اچھا پھل لاتا ہے اور برا درخت برا پھل لاتا ہے۔
18۔ اچھا درخت برا پھل نہیں لا سکتا نہ برا درخت اچھا پھل لا سکتا ہے۔
19۔ جو درخت اچھا پھل نہیں لاتا وہ کاٹا اورآگ میں ڈالا جاتا ہے۔
20۔ پس اْن کے پھلوں سے تم اْن کو پہچان لو گے۔
12 Therefore all things whatsoever ye would that men should do to you, do ye even so to them: for this is the law and the prophets.
13 Enter ye in at the strait gate: for wide is the gate, and broad is the way, that leadeth to destruction, and many there be which go in thereat:
14 Because strait is the gate, and narrow is the way, which leadeth unto life, and few there be that find it.
15 Beware of false prophets, which come to you in sheep’s clothing, but inwardly they are ravening wolves.
16 Ye shall know them by their fruits. Do men gather grapes of thorns, or figs of thistles?
17 Even so every good tree bringeth forth good fruit; but a corrupt tree bringeth forth evil fruit.
18 A good tree cannot bring forth evil fruit, neither can a corrupt tree bring forth good fruit.
19 Every tree that bringeth not forth good fruit is hewn down, and cast into the fire.
20 Wherefore by their fruits ye shall know them.
15۔ اْس وقت فریسیوں نے جا کر مشورہ کیا کہ اْسے کیونکر باتوں میں پھنسائیں۔
16۔ پس اْنہوں نے اپنے شاگردوں کو ہیرودیوں کے ساتھ اْس کے پاس بھیجا اور اْنہوں نے کہا اے استاد ہم جانتے ہیں کہ تْو سچا ہے اور سچائی سے خدا کی راہ کی تعلیم دیتا ہے اورکسی کی پروا ہ نہیں کرتا کیونکہ تْو کسی آدمی کا طرفدار نہیں ہے۔
17۔ پس ہمیں بتا۔ تْو کیا سمجھتا ہے؟
18۔ یسوع نے اْن کی شرارت جان کر کہا اے ریاکارو مجھے کیوں آزماتے ہو؟
19۔ جِزیہ کا سکہ مجھے دکھاؤ۔ وہ ایک دینار اْس کے پاس لائے۔
20۔ اْس نے اْن سے کہا یہ صورت اور نام کس کا ہے؟
21۔ اْنہوں نے اْس سے کہا قیصر کا۔ اِس پر اْس نے اْن سے کہا جو قیصر کا ہے قیصر کو اور جو خدا کا ہے خدا کو ادا کرو۔
22۔ اْنہوں نے یہ سن کر تعجب کیا اور اْسے چھوڑ کر چلے گئے۔
15 Then went the Pharisees, and took counsel how they might entangle him in his talk.
16 And they sent out unto him their disciples with the Herodians, saying, Master, we know that thou art true, and teachest the way of God in truth, neither carest thou for any man: for thou regardest not the person of men.
17 Tell us therefore, What thinkest thou? Is it lawful to give tribute unto Cæsar, or not?
18 But Jesus perceived their wickedness, and said, Why tempt ye me, ye hypocrites?
19 Shew me the tribute money. And they brought unto him a penny.
20 And he saith unto them, Whose is this image and superscription?
21 They say unto him, Cæsar’s. Then saith he unto them, Render therefore unto Cæsar the things which are Cæsar’s; and unto God the things that are God’s.
22 When they had heard these words, they marvelled, and left him, and went their way.
1۔ اے عزیزو! ہر ایک روح کا یقین نہ کروبلکہ روحوں کو آزماؤ کہ وہ خدا کی طرف سے ہیں یا نہیں کیونکہ بہت سے جھوٹے نبی دنیا میں نکل کھڑے ہوئے ہیں۔
2۔ خدا کے روح کو تم اِس طرح پہچان سکتے ہو کہ جو کوئی روح اقرار کرے کہ یسوع مسیح مجسم ہو کر آیا ہے وہ خدا کی طرف سے ہے۔
3۔ اور جو کوئی روح یسوع کا اقرار نہ کرے وہ خدا کی طرف سے نہیں اور یہی مخالفِ مسیح کی روح ہے جس کی خبر تم سن چکے ہو کہ وہ آنے والی ہے بلکہ اب بھی دنیا میں موجود ہے۔
4۔ اے بچو! تم خدا سے ہو اور اْن پر غالب آگئے ہو کیونکہ جو تم ہے وہ اْس سے بڑا ہے جو دنیا میں ہے۔
5۔ وہ دنیا سے ہیں۔ اس واسطے دنیا کی سی کہتے ہیں اور دنیا اْن کی سنتی ہے۔
6۔ ہم خدا سے ہیں۔ جو خدا کو جانتا ہے وہ ہماری سنتا ہے۔ جو خدا سے نہیں وہ ہماری نہیں سنتا۔ اسی سے ہم حق کی روح اور گمراہی کی روح کو پہچان لیتے ہیں۔
1 Beloved, believe not every spirit, but try the spirits whether they are of God: because many false prophets are gone out into the world.
2 Hereby know ye the Spirit of God: Every spirit that confesseth that Jesus Christ is come in the flesh is of God:
3 And every spirit that confesseth not that Jesus Christ is come in the flesh is not of God: and this is that spirit of antichrist, whereof ye have heard that it should come; and even now already is it in the world.
4 Ye are of God, little children, and have overcome them: because greater is he that is in you, than he that is in the world.
5 They are of the world: therefore speak they of the world, and the world heareth them.
6 We are of God: he that knoweth God heareth us; he that is not of God heareth not us. Hereby know we the spirit of truth, and the spirit of error.
3۔ اپنے نور اور اپنی سچائی کو بھیج۔ وہی میری راہبری کریں۔ وہی مجھ کو تیرے کوہ مْقدس اور تیرے مسکنوں تک پہنچائیں۔
3 O send out thy light and thy truth: let them lead me; let them bring me unto thy holy hill, and to thy tabernacles.
سچائی اور محبت سمجھ کو روشن کرتے ہیں، جس کے ”نور کی بدولت ہم روشنی کو دیکھیں گے“؛ اور یہ روشنی اْن سب کی بدولت روحانی طور پر منعکس ہوتی ہے جو نور میں چلتے ہیں اور ایک جھوٹے مادی فہم سے دور ہوتے ہیں۔
Truth and Love enlighten the understanding, in whose "light shall we see light;" and this illumination is reflected spiritually by all who walk in the light and turn away from a false material sense.
مسیحت کی سائنس بھوسے کو گندم سے جدا کرنے کے لئے ہاتھ میں پنکھا لئے ہوئے آتی ہے۔سائنس خدا کو ٹھیک واضح کرے گی اور مسیحت اِس وضاحت کو اِس کے الٰہی اصول کو ظاہر کرے گی، جو انسان کو جسمانی، اخلاقی اور روحانی طور پر بہتر بنارہا ہوتا ہے۔
The Science of Christianity comes with fan in hand to separate the chaff from the wheat. Science will declare God aright, and Christianity will demonstrate this declaration and its divine Principle, making mankind better physically, morally, and spiritually.
پرستار۔ افسانے کو حقیقت سے جدا کرنے والا؛ وہ جو خیالات کو عملی جامہ پہناتا ہے۔
آسمان۔ روحانی فہم؛ سچائی اور غلطی کے درمیان، روح اور نام نہاد مادے کے درمیان حد بندی کی ایک سائنسی لکیر۔
Fan. Separator of fable from fact; that which gives action to thought.
Firmament. Spiritual understanding; the scientific line of demarcation between Truth and error, between Spirit and so-called matter.
کیونکہ سچائی لامتناہی ہے، اس لئے سچائی کو کچھ بھی نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ کیونکہ سچائی اچھائی میں قادر مطلق ہے، تو غلطی، سچائی کی مخالف، میں کوئی طاقت نہیں ہے۔ لیکن بدی عدم کا ہم وزن مدِ مقابل ہے۔عظیم ترین غلطی بلند و بالا اچھائی کی جعلی مخالف ہے۔ سائنس سے اجاگر ہونے والا اعتماد اس حقیقت میں پنہاں ہے کہ سچائی حقیقی ہے اور غلطی غیر حقیقی۔ غلطی سچائی کے سامنے بْزدل ہے۔
الٰہی سائنس اِس پر اصرار کرتی ہے کہ وقت یہ سب کچھ ثابت کرے گا۔ سچائی اور غلطی دونوں بشر کی سوچ سے کہیں زیادہ قریب تر ہوئے ہیں، اور سچائی پھر بھی واضح تر ہوتی جائے گی کیونکہ غلطی خودکو تباہ کرنے والی ہے۔
Because Truth is infinite, error should be known as nothing. Because Truth is omnipotent in goodness, error, Truth's opposite, has no might. Evil is but the counterpoise of nothingness. The greatest wrong is but a supposititious opposite of the highest right. The confidence inspired by Science lies in the fact that Truth is real and error is unreal. Error is a coward before Truth. Divine Science insists that time will prove all this. Both truth and error have come nearer than ever before to the apprehension of mortals, and truth will become still clearer as error is self-destroyed.
سائنس کی بدولت فانی عقل کے دعوں کی تباہی پورے انسانی خاندان کو برکت دیتی ہے، جس کے وسیلہ انسان گناہ اور فانیت سے فرار ہوسکتا ہے۔تاہم ابتدا کی مانند، یہ آزادی سائنسی طور پر نیکی اور بدی دونوں کی پہچان میں خود کو ظاہر نہیں کرتی، کیونکہ بدی غیر حقیقی ہے۔
دوسری جانب، عقل کی سائنس مکمل طور پر کسی ادھورے بے محل علم سے مختلف ہے، کیونکہ، صرف اچھائی کے مقصد کے لئے کام کرتے ہوئے، عقل کی سائنس خدا ہے اور الٰہی اصول کو ظاہر کرتی ہے۔اچھائی کی حدلامتناہی خدا اور اْس کا خیال ہے، جو حاکم کل ہے۔ بدی فرضی جھوٹ ہے۔
The destruction of the claims of mortal mind through Science, by which man can escape from sin and mortality, blesses the whole human family. As in the beginning, however, this liberation does not scientifically show itself in a knowledge of both good and evil, for the latter is unreal.
On the other hand, Mind-science is wholly separate from any half-way impertinent knowledge, because Mind-science is of God and demonstrates the divine Principle, working out the purposes of good only. The maximum of good is the infinite God and His idea, the All-in-all. Evil is a suppositional lie.
بعض اوقات یہ کہا جاتا ہے کہ کرسچن سائنس گناہ، بیماری اور موت کے عدم کی تعلیم دیتی ہے اور پھر یہ سکھاتی ہے کہ کیسے اِس عدم کو بچایا جائے اور شفا دی جائے۔ کسی بھی عدم چیز کی غیر واقعیت واضح ہے؛ لیکن ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ غلطی کچھ بھی نہیں ہے، اور اس کی غیر واقعیت محفوظ نہیں ہے، لیکن کلیت، یعنی سچائی کے کچھ ہونے کو ثابت کرنے کے لئے ظاہر ہونی چاہئے۔ یہ خود عیاں ہے کہ ہم صرف تبھی ہم آہنگ ہوتے ہیں جب ہم بدی یا اِس یقین کا اظہار کرنا ترک کرتے ہیں کہ ہم دوسروں کے گناہوں کے باعث دْکھ اٹھاتے ہیں۔ غلطی پر عدم اعتقاد غلطی کو نیست کرتا ہے، اور سچائی کے فہم کی جانب راہنمائی دیتا ہے۔
It is sometimes said that Christian Science teaches the nothingness of sin, sickness, and death, and then teaches how this nothingness is to be saved and healed. The nothingness of nothing is plain; but we need to understand that error is nothing, and that its nothingness is not saved, but must be demonstrated in order to prove the somethingness — yea, the allness — of Truth. It is self-evident that we are harmonious only as we cease to manifest evil or the belief that we suffer from the sins of others. Disbelief in error destroys error, and leads to the discernment of Truth.
ہم سب مناسب طور پر یہ جانتے ہیں کہ روح خدا، الٰہی اصول سے آتی ہے اور اِس کی تعلیم مسیح اور کرسچن سائنس کے وسیلہ ملتی ہے۔ اگر اِس سائنس کو اچھی طرح سے سیکھا اور مناسب طور پر سمجھا گیا ہے تو ہم اس سے کہیں درست طریقے سے سچائی کو جان سکتے ہیں جتنا کوئی ماہر فلکیات ستاروں کو پڑھ سکتا یا کسی گرہن کا اندازہ لگا سکتا ہو۔ یہ ذہن خوانی غیب بینی کے بالکل الٹ ہے۔ یہ روحانی فہم کی تابانی ہے جو روح کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے نہ کہ مادی حِس کی۔یہ روحانی حِس انسانی عقل میں اْس وقت آتی ہے جب موخر الذکر الٰہی عقل کو تسلیم کرتی ہے۔
کسی شخص کو اچھائی کرنے نہ کہ بدی کرنے کے قابل بناتے ہوئے اس قسم کے الہام اْسے ظاہر کرتے ہیں جو ہم آہنگی کو تعمیر کرتا اور ہمیشہ قائم رکھتا ہے۔ جب آپ اِس طرز پر انسانی عقل کو پڑھنے کے قابل ہوجائیں گے تب آپ کامل سائنس تک پہنچیں گے اور اْس غلطی کو سمجھیں گے جسے فنا کرنا ہے۔
All we correctly know of Spirit comes from God, divine Principle, and is learned through Christ and Christian Science. If this Science has been thoroughly learned and properly digested, we can know the truth more accurately than the astronomer can read the stars or calculate an eclipse. This Mind-reading is the opposite of clairvoyance. It is the illumination of the spiritual understanding which demonstrates the capacity of Soul, not of material sense. This Soul-sense comes to the human mind when the latter yields to the divine Mind.
Such intuitions reveal whatever constitutes and perpetuates harmony, enabling one to do good, but not evil. You will reach the perfect Science of healing when you are able to read the human mind after this manner and discern the error you would destroy.
ہم جھوٹ کو قبول کرنے سے نہیں بلکہ رد کرنے سے سچائی میں قائم رہتے ہیں۔
یسوع نے مجسم بدی سے متعلق کہا کہ یہ ”جھوٹا ہے، اور جھوٹ کا باپ ہے۔“ سچ نہ جھوٹ کو، جھوٹ کی لیاقت کو پیدا کرتا ہے نہ جھوٹے کو پیدا کرتا ہے۔ اگر انسان یہ یقین رکھنا چھوڑ دے کہ خدا بیماری، گناہ اور موت کو بناتا ہے یا انسان کو اس دوہری ترازو کی تکلیفوں کے قابل بناتا ہے تو غلطی کی بنیادیں زائل ہو جائیں گی اور غلطی کی تباہی یقینی ہو گی۔
We sustain Truth, not by accepting, but by rejecting a lie.
Jesus said of personified evil, that it was "a liar, and the father of it." Truth creates neither a lie, a capacity to lie, nor a liar. If mankind would relinquish the belief that God makes sickness, sin, and death, or makes man capable of suffering on account of this malevolent triad, the foundations of error would be sapped and error's destruction ensured;
عزیز قارئین! کون سا عقلی تصور یا خارجی خیال آپ کے لئے حقیقی ہوگا، مادی یا روحانی؟ آپ دونوں نہیں رکھ سکتے۔ آپ اپنا خود کا نمونہ لا رہے ہیں۔ یہ نمونہ یا عارضی ہے یا ابدی۔ یا روح یا پھر مادہ آپ کا نمونہ ہے۔ اگر آپ دونمونے رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، تو عملی طور پر آپ کے پاس کوئی بھی نہیں ہوگا۔گھڑی میں پینڈولم کی مانند، آپ کو آگے پیچھے دھکیلا جائے گا، تاکہ مادے کی پسلیوں سے ٹکرائیں اور حقیقی اور غیر حقیقی کے مابین جھولیں۔
Dear reader, which mind-picture or externalized thought shall be real to you, — the material or the spiritual? Both you cannot have. You are bringing out your own ideal. This ideal is either temporal or eternal. Either Spirit or matter is your model. If you try to have two models, then you practically have none. Like a pendulum in a clock, you will be thrown back and forth, striking the ribs of matter and swinging between the real and the unreal.
انسان کی روحانی انفرادیت کبھی غلط نہیں ہوتی۔یہ انسان کے خالق کی شبیہ ہے۔ مادہ بشر کو حقیقی ابتداء اور ہستی کے حقائق سے نہیں جوڑ سکتا، جس میں سب کچھ ختم ہو جانا چاہئے۔ یہ صرف روح کی برتری کو تسلیم کرنے سے ہوگا، جو مادے کے دعووں کو منسوخ کرتی ہے، کہ بشر فانیت کو برخاست کرسکتے ہیں اور کسی مستحکم روحانی تعلق کو تلاش کر سکتے ہیں جو انسان کو ہمیشہ کے لئے، اپنے خالق کی طرف سے لازم و ملزوم الٰہی شبیہ میں قائم رکھتا ہے۔
Man's spiritual individuality is never wrong. It is the likeness of man's Maker. Matter cannot connect mortals with the true origin and facts of being, in which all must end. It is only by acknowledging the supremacy of Spirit, which annuls the claims of matter, that mortals can lay off mortality and find the indissoluble spiritual link which establishes man forever in the divine likeness, inseparable from his creator.
روح اْس فہم سے آگاہ کرتی ہے جو شعور کو بلند کرتا اور سچائی کی جانب راہنمائی دیتا ہے۔زبور نویس نے کہا: ”بحروں کی آواز سے۔ سمندر کی زبرددست موجوں سے بھی خداوند بلند و قادر ہے۔“روحانی حس روحانی نیکی کا شعور ہے۔ فہم حقیقی اورغیر حقیقی کے مابین حد بندی کی لکیر ہے۔ روحانی فہم عقل -یعنی زندگی، سچائی اور محبت، کو کھولتا ہے اور الٰہی حس کو، کرسچن سائنس میں کائنات کا روحانی ثبوت فراہم کرتے ہوئے، ظاہر کرتا ہے۔
یہ فہم شعوری نہیں ہے،محققانہ حاصلات کا نتیجہ نہیں ہے؛ یہ نور میں لائی گئی سب چیزوں کی حقیقت ہے۔خدا کا تصور لافانی، لاخطا اور لامحدود کی عکاسی کرتا ہے۔ فانی، خطاکار اور محدود انسانی عقائد ہیں، جو خود کے لئے ایسے کام بانٹتے ہیں جو اْن کیلئے ناممکن ہوں، جو سچائی اور جھوٹ کے درمیان امتیاز کرتے ہیں۔ اصل کے بالکل برعکس چیزیں اصل کی عکاسی نہیں کرتیں۔ اِس لئے روح کا عکس نہ ہوتے ہوئے مادے کا کوئی حقیقی وجود نہیں ہے۔فہم خدا کی ایک خصوصیت ہے، ایسی خصوصیت جو کرسچن سائنس کو مفروضے سے الگ کرتی اور سچائی کو حتمی قرار دیتی ہے۔
Spirit imparts the understanding which uplifts consciousness and leads into all truth. The Psalmist saith: "The Lord on high is mightier than the noise of many waters, yea, than the mighty waves of the sea." Spiritual sense is the discernment of spiritual good. Understanding is the line of demarcation between the real and unreal. Spiritual understanding unfolds Mind, — Life, Truth, and Love, — and demonstrates the divine sense, giving the spiritual proof of the universe in Christian Science.
This understanding is not intellectual, is not the result of scholarly attainments; it is the reality of all things brought to light. God's ideas reflect the immortal, unerring, and infinite. The mortal, erring, and finite are human beliefs, which apportion to themselves a task impossible for them, that of distinguishing between the false and the true. Objects utterly unlike the original do not reflect that original. Therefore matter, not being the reflection of Spirit, has no real entity. Understanding is a quality of God, a quality which separates Christian Science from supposition and makes Truth final.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔