اتوار 5 جنوری، 2025
خدا نے ایک بار فرمایا میں نے دو بار سْنا کہ قدرت خدا ہی کی ہے
“God hath spoken once; twice have I heard this; that power belongeth unto God.”
2۔ وہ کہنے لگا: خداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چھڑانے والا ہے۔
3۔ خدا میری چٹان ہے۔ مَیں اْسی پر بھروسہ رکھوں گا۔ وہی میری سِپر اور میری چٹان ہے۔ میرا اونچا برج اور میری پناہ ہے۔ میرے نجات دینے والے! تْو ہی مجھے ظلم سے بچاتا ہے۔
4۔ مَیں خداوند کو جو ستائش کے لائق ہے پکاروں گا۔ یوں مَیں اپنے دشمنوں سے بچایا جاؤں گا۔
21۔ خداوند نے میری راستی کے موافق مجھے جزا دی اور میرے ہاتھوں کی پاکیزگی کے مطابق مجھے بدلہ دیا۔
22۔ کیونکہ مَیں خداوند کی راہوں پر چلتا رہا اور شرارت سے اپنے خدا سے الگ نہ ہوا۔
28۔ مصیبت زدہ لوگوں کو تْو بچائے گا۔ پر تیری آنکھیں مغروروں پر لگی ہیں تاکہ تْو اْنہیں نیچا دکھائے۔
32۔ کیونکہ خداوند کے سوا اور کون ہے؟ اور ہمارے خداوند کو چھوڑ کر اور کون چٹان ہے؟
33۔ خدا میرا مضبوط قلعہ ہے۔ وہ اپنی راہ میں کامل شخص کی راہنمائی کرتا ہے۔
2. The Lord is my rock, and my fortress, and my deliverer;
3. The God of my rock; in him will I trust: he is my shield, and the horn of my salvation, my high tower, and my refuge, my saviour; thou savest me from violence.
4. I will call on the Lord, who is worthy to be praised: so shall I be saved from mine enemies.
21. The Lord rewarded me according to my righteousness: according to the cleanness of my hands hath he recompensed me.
22. For I have kept the ways of the Lord, and have not wickedly departed from my God.
28. And the afflicted people thou wilt save: but thine eyes are upon the haughty, that thou mayest bring them down.
32. For who is God, save the Lord? and who is a rock, save our God?
33. God is my strength and power: and he maketh my way perfect.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
11۔ اے خداوند حکمت، عظمت اور قدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لئے ہیں کیونکہ سب کچھ جو آسمان اور زمین میں ہے تیرا ہی ہے۔ اے خداوند بادشاہی تیری ہے اور تْو ہی بحیثیت سردار سبھوں سے ممتاز ہے۔
13۔ اور اب اے ہمارے خدا ہم تیرا شکر اور تیرے جلالی نام کی تعریف کرتے ہیں۔
11 Thine, O Lord, is the greatness, and the power, and the glory, and the victory, and the majesty: for all that is in the heaven and in the earth is thine; thine is the kingdom, O Lord, and thou art exalted as head above all.
13 Now therefore, our God, we thank thee, and praise thy glorious name.
16۔ مَیں نے خداوند سے یوں دعا کی:
17۔ آہ اے خداوند خدا! دیکھ تْو نے اپنی عظیم قدرت اور اپنے بلند بازو سے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور تیرے لئے کوئی کام مشکل نہیں۔
18۔ تْو ہزاروں پر شفقت کرتا ہے۔۔۔۔جس کا نام خدائے عظیم و قادر رب الا فواج ہے۔
19۔ مشورت میں بزرگ اور کام میں قدرت والا۔ بنی آدم کی سب راہیں تیرے زیرِ نظر ہیں تاکہ ہر ایک کو اْس کی روش کے موافق اور اْس کے اعمال کے پھل کے مطابق اجر دے۔
20۔جس نے ملکِ مصر میں آج تک اور اسرائیل اور دوسرے لوگوں میں نشان اور عجائب دکھائے اور اپنے لئے نام پیدا کیا جیسا کہ اِس زمانہ میں ہے۔
26۔ تب خداوند کا کلام یرمیاہ پر نازل ہوا کہ۔
27۔ دیکھ مَیں خداوند تمام بشر کا خدا ہوں۔ کیا میرے لئے کوئی کام دشوار ہے؟
16 I prayed unto the Lord, saying,
17 Ah Lord God! behold, thou hast made the heaven and the earth by thy great power and stretched out arm, and there is nothing too hard for thee:
18 Thou shewest lovingkindness unto thousands, … the Great, the Mighty God, the Lord of hosts, is his name,
19 Great in counsel, and mighty in work: for thine eyes are open upon all the ways of the sons of men: to give every one according to his ways, and according to the fruit of his doings:
20 Which hast set signs and wonders in the land of Egypt, even unto this day, and in Israel, and among other men; and hast made thee a name, as at this day;
26 Then came the word of the Lord unto Jeremiah, saying,
27 Behold, I am the Lord, the God of all flesh: is there any thing too hard for me?
1۔ اور یریحو بنی اسرائیل کے سبب سے نہایت مضبوطی سے بند تھا اور نہ تو کوئی باہر جاتا اور نہ کوئی اندر آتا تھا۔
2۔ اور خداوند نے یشوع سے کہا کہ دیکھ مَیں نے یریحو کو اور اْس کے بادشاہ اور اْس کے سورماؤں کو تیرے ہاتھ میں کر دیا ہے۔
6۔ اور نون کے بیٹے یشوع نے کاہنوں کو بلا کر اْن سے کہا کہ عہد کے صندوق کو اٹھاؤ اور سات کاہن مینڈھوں کے سینگوں کے سات نرسنگے لئے ہوئے خداوند کے صندوق کے آگے آگے چلیں۔
7۔ اور اْنہوں نے لوگوں سے کہا بڑھ کر شہر کو گھیر لو اور جو آدمی مسلح ہیں وہ خداوند کے صندوق کے آگے آگے چلیں۔
10۔ اور یشوع نے لوگوں پر یہ حکم دیا کہ نہ تو تم للکارنا اور نہ تمہاری آواز سنائی دے اور نہ تمہارے منہ سے کوئی آواز نکلے۔ جب مَیں تم کو للکارنے کو کہوں تب تم للکارنا۔
11۔ سو اْس نے خداوند کے صندوق کو شہر کے گرد پھِروایا۔ تب وہ خیمہ گاہ میں آئے اور وہیں رات کاٹی۔
14۔ اور دوسرے دن بھی وہ شہر کے گرد گھوم کر خیمہ گاہ میں آئے۔ اْنہوں نے چھ دن تک ایسا ہی کیا۔
15۔ اور ساتویں دن ایسا ہوا کہ وہ صبح کو پو پھٹنے کے وقت اْٹھے اور اِسی طرح شہر کے گرد سات بار پھرے۔
16۔ اور ساتویں بار ایسا ہوا کہ جب کاہنوں نے نرسنگے پھونکے تو یشوع نے لوگوں سے کہا للکارو! کیونکہ خداوند نے یہ شہر تم کو دے دیا ہے۔
20۔ پس لوگوں نے للکارا اور کاہنوں نے نرسنگے پھونکے اور ایسا ہوا کہ جب لوگوں نے نرسنگے کی آواز سنی تو اْنہوں نے بلند آواز سے للکارا اور دیوا ر بالکل گر پڑی اور لوگوں میں سے ہر ایک آدمی اپنے سامنے سے چڑھ کر شہر میں گھسا اور اْنہوں نے اْس کو لے لیا۔
27۔ سو خداوند یشوع کے ساتھ تھااور اْس سارے ملک میں اْس کی شہرت پھیل گئی۔
1 Now Jericho was straitly shut up because of the children of Israel: none went out, and none came in.
2 And the Lord said unto Joshua, See, I have given into thine hand Jericho, and the king thereof, and the mighty men of valour.
6 And Joshua the son of Nun called the priests, and said unto them, Take up the ark of the covenant, and let seven priests bear seven trumpets of rams’ horns before the ark of the Lord.
7 And he said unto the people, Pass on, and compass the city, and let him that is armed pass on before the ark of the Lord.
10 And Joshua had commanded the people, saying, Ye shall not shout, nor make any noise with your voice, neither shall any word proceed out of your mouth, until the day I bid you shout; then shall ye shout.
11 So the ark of the Lord compassed the city, going about it once: and they came into the camp, and lodged in the camp.
14 And the second day they compassed the city once, and returned into the camp: so they did six days.
15 And it came to pass on the seventh day, that they rose early about the dawning of the day, and compassed the city after the same manner seven times:
16 And it came to pass at the seventh time, when the priests blew with the trumpets, Joshua said unto the people, Shout; for the Lord hath given you the city.
20 So the people shouted when the priests blew with the trumpets: and it came to pass, when the people heard the sound of the trumpet, and the people shouted with a great shout, that the wall fell down flat, so that the people went up into the city, every man straight before him, and they took the city.
27 So the Lord was with Joshua; and his fame was noised throughout all the country.
10۔ خداوند نے پاک بازو تمام قوموں کی آنکھوں کے سامنے ننگا کیا ہے اورسر زمین سراسر ہمارے خدا کی نجات کو دیکھے گی۔
10 The Lord hath made bare his holy arm in the eyes of all the nations; and all the ends of the earth shall see the salvation of our God.
1۔ یسوع مسیح ابن خدا کی خوشخبری کا شروع۔
1 The beginning of the gospel of Jesus Christ, the Son of God;
1۔ اور وہ عبادت خانہ میں پھر داخل ہوا اور وہاں ایک آدمی تھا جس کا ہاتھ سوکھا ہوا تھا۔
2۔ اور وہ اْس کی تاک میں رہے کہ اگر وہ اْسے سبت کے دن اچھا کرے تو اْس پر الزام لگائیں۔
3۔ اْس نے اْس آدمی سے جس کا ہاتھ سوکھا ہوا تھا کہا بیچ میں کھڑا ہو۔
4۔ اور اْن سے کہا سبت کے دن نیکی کرنا روا ہے یا بدی کرنا؟ جان بچانا یا قتل کرنا؟ وہ چپ رہے۔
5۔ اْس نے اْن کی سخت دلی کے سبب سے غمگین ہو کر اور چاروں طرف اْن پر غصے سے نظر کر کے اْس آدمی سے کہا اپنا ہاتھ بڑھا۔ اْس نے بڑھا دیا اور اْس کا ہاتھ درست ہوگیا۔
6۔ پھر فریسی فی الفور باہر جا کر ہیرودیوں کے ساتھ اْس کے برخلاف مشورہ کرنے لگے کہ اْسے کس طرح ہلاک کریں۔
7۔ اور یسوع اپنے شاگردوں کے ساتھ جھیل کی طرف چلا گیا اور گلیل سے ایک بڑی بھیڑ پیچھے ہو لی اور یہودیہ۔
8۔۔۔۔سے ایک بڑی بھیڑ یہ سن کر کہ وہ کیسے بڑے کام کرتا ہے اْس کے پاس آئی۔
10۔ کیونکہ اْس نے بہت سے لوگوں کو اچھا کیا تھا۔ چنانچہ جتنے لوگ سخت بیماریوں میں گرفتار تھے اْس پر گرے پڑتے تھے کہ اْسے چھو لیں۔
11۔ اور ناپاک روحیں جب اْسے دیکھتی تھیں اْس کے آگے گر پڑتیں اور پکار کر کہتی تھیں کہ تْو خدا کا بیٹا ہے۔
14۔ اور اْس نے بارہ کو مقرر کیا تاکہ اْس کے ساتھ رہیں اور وہ اْن کو بھیجے کہ منادی کریں۔
15۔ اور بدروحوں کو نکالنے کا اختیار رکھیں۔
1 And he entered again into the synagogue; and there was a man there which had a withered hand.
2 And they watched him, whether he would heal him on the sabbath day; that they might accuse him.
3 And he saith unto the man which had the withered hand, Stand forth.
4 And he saith unto them, Is it lawful to do good on the sabbath days, or to do evil? to save life, or to kill? But they held their peace.
5 And when he had looked round about on them with anger, being grieved for the hardness of their hearts, he saith unto the man, Stretch forth thine hand. And he stretched it out: and his hand was restored whole as the other.
6 And the Pharisees went forth, and straightway took counsel with the Herodians against him, how they might destroy him.
7 But Jesus withdrew himself with his disciples to the sea: and a great multitude from Galilee followed him, and from Judæa,
8 … when they had heard what great things he did, came unto him.
10 For he had healed many; insomuch that they pressed upon him for to touch him, as many as had plagues.
11 And unclean spirits, when they saw him, fell down before him, and cried, saying, Thou art the Son of God.
13 And he goeth up into a mountain, and calleth unto him whom he would: and they came unto him.
14 And he ordained twelve, that they should be with him, and that he might send them forth to preach,
15 And to have power to heal sicknesses, and to cast out devils:
14۔ اِس سبب سے مَیں باپ کے آگے گھٹنے ٹیکتا ہوں۔
16۔ کہ وہ اپنے جلال کی دولت کے موافق تمہیں یہ عنایت کرے کہ تم اْس کے روح سے اپنی باطنی انسانیت میں بہت ہی زور آور ہو جاؤ۔
20۔ اب جو ایسا قادر ہے کہ اْس قدرت کے موافق جو ہم میں تاثیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بہت زیادہ کام کر سکتا ہے۔
21۔ کلیسیا میں اور مسیح یسوع میں پشت در پشت اور ابدالا باد اْس کی تمجید ہوتی رہے۔
14 For this cause I bow my knees unto the Father of our Lord Jesus Christ,
16 That he would grant you, according to the riches of his glory, to be strengthened with might by his Spirit in the inner man;
20 Now unto him that is able to do exceeding abundantly above all that we ask or think, according to the power that worketh in us,
21 Unto him be glory in the church by Christ Jesus throughout all ages, world without end. Amen.
الٰہی سائنس کا واضح نقطہ یہ ہے کہ خدا، روح، حاکمِ کْل ہے، اور اْس کے علاوہ کوئی طاقت ہے نہ کوئی عقل ہے، کہ خدا محبت ہے، اور اسی لئے وہ الٰہی اصول ہے۔
The starting-point of divine Science is that God, Spirit, is All-in-all, and that there is no other might nor Mind, — that God is Love, and therefore He is divine Principle.
کرسچن سائنس اِسے ترک کرتی ہے جسے فطری سائنس کہا جاتا ہے، اس حد تک کہ یہ غلط مفروضوں پر تعمیر کی گئی ہے کہ مادہ خود قانون دینے والا ہے، کہ قانون مادی شرائط پر بنایا گیا ہے، اور یہ کہ حتمی ہیں اور الٰہی عقل کی طاقت کو منسوخ کرتے ہیں۔ نیکی قدرتی اور قدیم ہے۔یہ خود کے لئے معجزاتی نہیں ہے۔
Christian Science eschews what is called natural science, in so far as this is built on the false hypotheses that matter is its own lawgiver, that law is founded on material conditions, and that these are final and overrule the might of divine Mind. Good is natural and primitive. It is not miraculous to itself.
مادی قانون کی فرمانبرداری روحانی قانون کی مکمل فرمانبرداری سے روکتی ہے، یعنی وہ قانون جو مادی حالتوں پر فتح پاتا ہے اور مادے کو عقل کے قدموں کے نیچے کر دیتا ہے۔
یہ تسلیم کرنا کہ بیماری ایسی حالت ہے جس پر خدا کا کوئی اختیار نہیں، پہلے سے اِس بات کو فرض کرنے کے مترادف ہے کہ بعض اوقات قادرِ مطلق میں کوئی طاقت نہیں ہوتی۔ مسیح یا سچائی کی شریعت روح کے لئے سب باتوں کو ممکن بناتی ہے؛
Obedience to material law prevents full obedience to spiritual law, — the law which overcomes material conditions and puts matter under the feet of Mind.
To admit that sickness is a condition over which God has no control, is to presuppose that omnipotent power is powerless on some occasions. The law of Christ, or Truth, makes all things possible to Spirit;
بائبل میں لفظ روح الوہیت کے لئے اس قدر عمومی استعمال ہواہے، کہ روح اور خدا اکثر مترادف الفاظ ہی سمجھے جاتے ہیں؛ اور اِسی طرح یہ کرسچن سائنس میں ایک جیسے سمجھے اور استعمال کئے جاتے ہیں۔چونکہ یہ ظاہرہے کہ روح کی صورت مادی نہیں ہو سکتی، تو کیا یہ اِس بات کی طرف اشارہ نہیں کرتا کہ خدا اپنی غیر صورت میں نہیں ہو سکتااور بیمار کو شفا دینے کے لئے دوا کا استعمال نہیں کرسکتا؟جب قادرِ مطلق خدا کی تبلیغ کی جاتی ہے اور اْس کی کاملیت کو بیان کیا جاتا ہے، تو مسیحی وعظ بیمار کو شفا دیں گے۔
In the Bible the word Spirit is so commonly applied to Deity, that Spirit and God are often regarded as synonymous terms; and it is thus they are uniformly used and understood in Christian Science. As it is evident that the likeness of Spirit cannot be material, does it not follow that God cannot be in His unlikeness and work through drugs to heal the sick? When the omnipotence of God is preached and His absoluteness is set forth, Christian sermons will heal the sick.
تاریخ بتاتی ہے کہ الٰہی ہستی اور کردار سے متعلق مشہور اور جھوٹے تصورات انسانی ذہن میں ہی پیدا ہوئے تھے۔چونکہ حقیقت میں ماسوائے ایک خدا، ایک عقل کے اور کوئی نہیں، تو خداسے متعلق غلط تصورات جھوٹے بھرم میں پیدا ہوئے ہوں گے، نہ کہ لافانی سچائی میں، اور وہ ختم ہو رہے ہیں۔وہ جھوٹے دعوے ہیں، جو بالاآخر غائب ہو جائیں گے،
جو کچھ خدا کے مخالف ہے اگر وہ سب حقیقی ہے، تو پھر دو طاقتیں ہیں، اور خدا اعلیٰ اور لامتناہی نہیں ہے۔اگر کوئی اور طاقتور اور خود کار تخلیقی وجہ موجود ہے اور وہ انسان پر حکمرانی کرتی ہے تو کیا خدا قادر مطلق ہو سکتا ہے؟کیا باپ ”اپنے آپ میں زندگی رکھتا ہے“، جیسا کہ کلام کہتا ہے، اور اگر ہاں، تو کیا زندگی یا خدا، بدی میں رہ سکتے اور اِسے خلق کرسکتے ہیں؟کیا مادہ زندگی، روح کو چلا سکتا، اور یوں، قادر مطلق کو شکست دے سکتا ہے؟
History teaches that the popular and false notions about the Divine Being and character have originated in the human mind. As there is in reality but one God, one Mind, wrong notions about God must have originated in a false supposition, not in immortal Truth, and they are fading out. They are false claims, which will eventually disappear,
If what opposes God is real, there must be two powers, and God is not supreme and infinite. Can Deity be almighty, if another mighty and self-creative cause exists and sways mankind? Has the Father "Life in Himself," as the Scriptures say, and, if so, can Life, or God, dwell in evil and create it? Can matter drive Life, Spirit, hence, and so defeat omnipotence?
کیا الٰہی کو مادی حواس کے وسیلہ جانا جاسکتا ہے؟
Can Deity be known through the material senses?
مادہ حساس نہیں ہوتا اور اچھائی یا بدی، خوشی یا درد سے آگاہ نہیں ہوسکتا۔
خدا کی بطور بچانے والے اصول یا الٰہی محبت کی بجائے جسمانی نجات دہندہ کے طور پر تشریح کرتے ہوئے، ہم اصلاحات کی بجائے معافی کے وسیلہ نجات کو تلاش کرنا جاری رکھتے اور روح کی بجائے مادے کی جانب رجوح کرتے ہوئے بیماری کا اعلاج کرتے ہیں۔ جیسا کہ کرسچن سائنس کے علم کے وسیلہ بشر بلند فہم تک پہنچتے ہیں وہ مادے کی بدولت نہیں بلکہ اصول، خدا سے سیکھتے ہیں کہ مسیح یعنی سچائی کو نجات دینے والی اور شفا دینے والی طاقت کے طور پر کیسے ظاہر کیا جائے۔
Matter is not sentient and cannot be cognizant of good or of evil, of pleasure or of pain.
By interpreting God as a corporeal Saviour but not as the saving Principle, or divine Love, we shall continue to seek salvation through pardon and not through reform, and resort to matter instead of Spirit for the cure of the sick. As mortals reach, through knowledge of Christian Science, a higher sense, they will seek to learn, not from matter, but from the divine Principle, God, how to demonstrate the Christ, Truth, as the healing and saving power.
معلم کو طالب علموں کو شفا کی سائنس کی وضاحت ضرور دینی چاہئے، خاص طور پر اِس کی اخلاقیات کی، کہ سب کچھ عقل ہی ہے، اور کہ سائنسدان کو خدا کی شرائط کو لازماً پورا کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ استاد کوچاہئے کہ اچھی طرح سے اپنے طالب علموں کو گناہ کے خلاف خود کا دفاع کرنے اور ہونے والے ذہنی قاتل کے حملوں سے محفوظ رہنے کے قابل بنائے،جو اخلاقی اور جسمانی طور پر قتل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔کرسچن سائنس کے اظہار میں رکاوٹ بننے کے لئے شک یا خدشہ داخل کرنے والی کسی دوسری قوت کے وجود سے متعلق کوئی مفروضے نہیں ہونے چاہئیں۔ اپنے شاگرد میں نیکی کی پوشیدہ توانائیوں اور صلاحتیوں کو اجاگر کریں۔ الٰہی سائنس سے ملبوس انسان کی بڑی ذمہ داریوں کی تعلیم دیں۔گناہ کی بدولت یا شفا کے لئے مادی ذرائع کی جانب رجوح کرنے کے وسیلہ سچائی کے روحانی فہم اور اظہار میں کمی کے خطرناک امکان کی تعلیم دیں۔ ”مسیح کے ساتھ خدا میں پوشیدہ“ زندگی کی طاقت اور کمزوری کی تعلیم دیں، تو کسی اور شفائیہ طریقہ کار کی کوئی خواہش نہیں رہے گی۔جب آپ الٰہی کے ساتھ انسان کا وزن کرتے ہیں یا کسی بھی اندازِ فکر میں خدا کی ہمہ گیریت اور قدرتِ کاملہ کو محدود کرتے ہیں تو آپ شفا کے الٰہی قانون کو مبہم اور کھوکھلا بناتے ہیں۔
The teacher must make clear to students the Science of healing, especially its ethics, — that all is Mind, and that the Scientist must conform to God's requirements. Also the teacher must thoroughly fit his students to defend themselves against sin, and to guard against the attacks of the would-be mental assassin, who attempts to kill morally and physically. No hypothesis as to the existence of another power should interpose a doubt or fear to hinder the demonstration of Christian Science. Unfold the latent energies and capacities for good in your pupil. Teach the great possibilities of man endued with divine Science. Teach the dangerous possibility of dwarfing the spiritual understanding and demonstration of Truth by sin, or by recourse to material means for healing. Teach the meekness and might of life "hid with Christ in God," and there will be no desire for other healing methods. You render the divine law of healing obscure and void, when you weigh the human in the scale with the divine, or limit in any direction of thought the omnipresence and omnipotence of God.
بدی، ہر طرح کی غلطی، کا مقابلہ کریں تو وہ آپ سے بھاگ جائے گی۔ غلطی زندگی کی مخالف ہے۔ ہم غلطی پر سچائی، موت پر زندگی اور بدی پر اچھائی کی بالادستی کی ہر سمت کے لئے خود کو دستیاب کرنے کے لئے بلند کر سکتے، اور بالاآخر کریں گے، اور یہ ترقی تب تک جاری رہے گی جب تک کہ ہم خدا کے خیال کی کاملیت تک نہیں پہنچ جاتے،
Resist evil — error of every sort — and it will flee from you. Error is opposed to Life. We can, and ultimately shall, so rise as to avail ourselves in every direction of the supremacy of Truth over error, Life over death, and good over evil, and this growth will go on until we arrive at the fulness of God's idea,
انسان کی نہایت ہمدردی، خودغرضی، حسد، نفرت اور بدلے جیسے بے رحم آقاؤں کے ہاتھوں غلامی کو محض ایک مضبوط جدوجہد سے ہی فتح کیا جا تا ہے۔ تاخیر کا ہر لمحہ اس جدوجہد کو اور شدید بنا دیتا ہے۔ اگر انسان احساسات پر فتح مند نہیں ہوتا، تو وہ خوشی، صحت اور مردانگی کو کچل دیتے ہیں۔یہاں بشری عقل کی کمزوری کو طاقت مہیا کرتے ہوئے، یعنی وہ طاقت جو لافانی اور قادر مطلق عقل سے ملتی ہے، اور انسانیت کو پاکیزہ ترین خواہشات میں، حتیٰ کہ روحانی طاقت اور انسان کے لئے خیر سگالی میں بھی، خود سے بلند درجہ دیتے ہوئے کرسچن سائنس خود مختار اکسیرِ اعظم ہے۔
غلط خواہش کے غلام کو کرسچن سائنس کے اسباق سیکھنے کا موقع دیں، تو وہ اْس خواہش کو بہتر پا لے گا، اور صحت، خوشی اور وجودیت کے بہتر درجے پر پہنچ جائے گا۔
Man's enslavement to the most relentless masters — passion, selfishness, envy, hatred, and revenge — is conquered only by a mighty struggle. Every hour of delay makes the struggle more severe. If man is not victorious over the passions, they crush out happiness, health, and manhood. Here Christian Science is the sovereign panacea, giving strength to the weakness of mortal mind, — strength from the immortal and omnipotent Mind, — and lifting humanity above itself into purer desires, even into spiritual power and good-will to man.
Let the slave of wrong desire learn the lessons of Christian Science, and he will get the better of that desire, and ascend a degree in the scale of health, happiness, and existence.
مسیحت کی تاریخ اْس آسمانی باپ، قادرِمطلق فہم، کے عطا کردہ معاون اثرات اور حفاظتی قوت کے شاندار ثبوتوں کو مہیا کرتی ہے جو انسان کو ایمان اور سمجھ مہیا کرتا ہے جس سے وہ خود کو بچا سکتا ہے نہ صرف آزمائش سے بلکہ جسمانی دْکھوں سے بھی۔
The history of Christianity furnishes sublime proofs of the supporting influence and protecting power bestowed on man by his heavenly Father, omnipotent Mind, who gives man faith and understanding whereby to defend himself, not only from temptation, but from bodily suffering.
میری خستہ حال امید اْس خوشی کے دن کا احساس دلانے کی کوشش کرتی ہے، جب انسان مسیح کی سائنس کو سمجھے گا اور اپنے پڑوسی سے اپنی مانند محبت رکھے گا، جب وہ یہ جانے گا کہ خدا قادر مطلق ہے اور جو کچھ اْس نے انسان کے لئے کیا ہے اور کر رہا ہے اْس میں الٰہی محبت کی شفائیہ طاقت کو جانے گا۔ وعدے پورے کئے جائیں گے۔ الٰہی شفا کے دوبارہ ظاہر ہونے کا وقت ہمہ وقت ہوتا ہے؛ اور جو کوئی بھی اپنازمینی سب کچھ الٰہی سائنس کی الطار پر رکھتا ہے، وہ اب مسیح کے پیالے میں سے پیتا ہے، اور وہ روح اور مسیحی شفا کی طاقت سے ملبوس ہوتا ہے۔
My weary hope tries to realize that happy day, when man shall recognize the Science of Christ and love his neighbor as himself, — when he shall realize God's omnipotence and the healing power of the divine Love in what it has done and is doing for mankind. The promises will be fulfilled. The time for the reappearing of the divine healing is throughout all time; and whosoever layeth his earthly all on the altar of divine Science, drinketh of Christ's cup now, and is endued with the spirit and power of Christian healing.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔