اتوار 16 فروری، 2025
یسوع نے اْس سے کہا کہ خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبت رکھ۔
“Jesus said unto him, Thou shalt love the Lord thy God with all thy heart, and with all thy soul, and with all thy mind.”
1۔ اے میری جان! خداوند کو مبارک کہہ اور جو کچھ مجھ میں ہے اْس کے قدوس نام کو مبارک کہے۔
2۔ اے میری جان! خداوند کو مبارک کہہ اور اْس کی کسی نعمت کو فراموش نہ کر۔
3۔ وہ تیری ساری بدکاری بخشتا ہے۔ وہ تجھے تمام بیماریوں سے شفا دیتا ہے۔
4۔ وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔ وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔
13۔ جیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے ویسے ہی خداوند اْن پر جو اْس سے ڈرتے ہیں ترس کھاتا ہے۔
18۔ یعنی اْن پر جو اْس کے عہد پر قائم رہتے ہیں۔ اور اْس کے قوانین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔
20۔ اے خداوند کے فرشتو! اْس کو مبارک کہو۔ تم جو زور میں بڑھ کر ہو اور اْس کے کلام کی آواز سن کر اْس پر عمل کرتے ہو۔
21۔ اے خداوند کے لشکرو! سب اْس کو مبارک کہو۔ تم جو اْس کے خادم ہو اور اْس کی مرضی بجا لاتے ہو۔
22۔ تم جو اْس کے تسلط کے سب مقاموں میں ہو۔ اے میری جان! تْو خداوند کو مبارک کہہ۔
1. Bless the Lord, O my soul: and all that is within me, bless his holy name.
2. Bless the Lord, O my soul, and forget not all his benefits:
3. Who forgiveth all thine iniquities; who healeth all thy diseases;
4. Who redeemeth thy life from destruction; who crowneth thee with lovingkindness and tender mercies.
13. Like as a father pitieth his children, so the Lord pitieth them that fear him.
18. To such as keep his covenant, and to those that remember his commandments to do them.
20. Bless the Lord, ye his angels, that excel in strength, that do his commandments, hearkening unto the voice of his word.
21. Bless ye the Lord, all ye his hosts; ye ministers of his, that do his pleasure.
22. Bless the Lord, all his works in all places of his dominion: bless the Lord, O my soul.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
23۔اور یسوع تمام گلیل میں پھرتا رہا اور اْن کے عبادتخانوں میں تعلیم دیتا اور بادشاہی کی خوش خبری کی منادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بیماری اور ہرطرح کی کمزوری کو دور کرتا رہا۔
23 And Jesus went about all Galilee, teaching in their synagogues, and preaching the gospel of the kingdom, and healing all manner of sickness and all manner of disease among the people.
17۔ اور ایک دن ایسا ہوا کہ وہ تعلیم دے رہا تھا اور فریسی اور شرع کے معلم وہاں بیٹھے تھے جو گلیل کے ہر گاؤں اور یہودیہ اور یروشلیم سے آئے تھے اور خداوند کی قدرت شفا بخشنے کو اْس کے ساتھ تھی۔
18۔ اور دیکھو کئی مرد ایک آدمی کو جو مفلوج تھا چارپائی پر لائے اور کوشش کی کہ اْسے اندر لا کر اْس کے آگے رکھیں۔
19۔ اور جب بھیڑ کے سبب سے اْس کو اندر لے جانے کی راہ نہ پائی تو کوٹھے پر چڑھ کر کھپریل میں سے اْس کو کھٹولے سمیت بیچ میں یسوع کے سامنے اْتار دیا۔
20۔ اْس نے اْن کا ایمان دیکھ کر کہا اے آدمی! تیرے گناہ معاف ہوئے۔
24۔ مَیں تجھ سے کہتا ہوں اْٹھ اپنا کھٹولا اْٹھا کر اپنے گھر جا۔
25۔ اور وہ اْسی دم اْس کے سامنے اٹھا اور جس پر پڑا تھا اْسے اٹھا کر خدا کی تمجید کرتا ہوا اپنے گھر چلا گیا۔
17 And it came to pass on a certain day, as he was teaching, that there were Pharisees and doctors of the law sitting by,
18 And, behold, men brought in a bed a man which was taken with a palsy:
19 And when they could not find by what way they might bring him in because of the multitude, they went upon the housetop, and let him down through the tiling with his couch into the midst before Jesus.
20 And when he saw their faith, he said unto him, Man, thy sins are forgiven thee.
21 And the scribes and the Pharisees began to reason, saying, Who is this which speaketh blasphemies? Who can forgive sins, but God alone?
22 But when Jesus perceived their thoughts, he answering said unto them, What reason ye in your hearts?
23 Whether is easier, to say, Thy sins be forgiven thee; or to say, Rise up and walk?
24 But that ye may know that the Son of man hath power upon earth to forgive sins, (he said unto the sick of the palsy,) I say unto thee, Arise, and take up thy couch, and go into thine house.
25 And immediately he rose up before them, and took up that whereon he lay, and departed to his own house, glorifying God.
22۔ اور اْس نے فوراً شاگردوں کو مجبور کیا کہ کشتی میں سوا ہو کر اْس سے پہلے پار چلے جائیں جب تک وہ لوگوں کو رخصت کرے۔
23۔۔۔۔ اور جب شام ہوئی تو وہاں اکیلا تھا۔
24۔ مگر کشتی اْس وقت جھیل کے بیچ میں تھی اور لہروں سے ڈگمگا رہی تھی کیونکہ ہوا مخالف تھی۔
25۔ اور وہ رات کے چوتھے پہر جھیل پر چلتا ہوا اْن کے پاس آیا۔
26۔ شاگرد اْسے جھیل پر چلتے ہوئے دیکھ کر گھبراگئے اور کہنے لگے کہ یہ بھوت ہے اور ڈر کر چلا اٹھے۔
27۔ یسوع نے فوراً اْن سے کہا خاطر جمع رکھو۔ مَیں ہوں۔ ڈرو مت۔
28۔ پطرس نے اْس سے جواب میں کہا اے خداوند اگر تْو ہے تو مجھے حکم دے کہ پانی پر چل کر تیرے پاس آؤں۔
29۔ اْس نے کہا آ۔ پطرس کشتی پر سے اْتر کر یسوع کے پاس جانے کے لئے پانی پر چلنے لگا۔
30۔ مگر جب ہوا دیکھی تو ڈر گیا اور جب ڈوبنے لگا تو چلا کر کہا اے خداوند مجھے بچا!
31۔ یسوع نے فوراً ہاتھ بڑھا کر اْسے پکڑ لیا اور اْس سے کہا اے کم اعتقاد تْو نے کیوں شک کیا؟
32۔ اور جب وہ کشتی پر چڑھ آئے تو ہوا تھم گئی۔
33۔ اور جو کشتی پر تھے اْنہوں نے اْسے سجدہ کر کے کہا یقیناً تْو خدا کا بیٹا ہے۔
22 And straightway Jesus constrained his disciples to get into a ship, and to go before him unto the other side,
23 …and when the evening was come, he was there alone.
24 But the ship was now in the midst of the sea, tossed with waves: for the wind was contrary.
25 And in the fourth watch of the night Jesus went unto them, walking on the sea.
26 And when the disciples saw him walking on the sea, they were troubled, saying, It is a spirit; and they cried out for fear.
27 But straightway Jesus spake unto them, saying, Be of good cheer; it is I; be not afraid.
28 And Peter answered him and said, Lord, if it be thou, bid me come unto thee on the water.
29 And he said, Come. And when Peter was come down out of the ship, he walked on the water, to go to Jesus.
30 But when he saw the wind boisterous, he was afraid; and beginning to sink, he cried, saying, Lord, save me.
31 And immediately Jesus stretched forth his hand, and caught him, and said unto him, O thou of little faith, wherefore didst thou doubt?
32 And when they were come into the ship, the wind ceased.
33 Then they that were in the ship came and worshipped him, saying, Of a truth thou art the Son of God.
1۔ چھ دن کے بعد یسوع نے پطرس اور یعقوب اور اْس کے بھائی یوحنا کو ہمراہ لیا اور اْنہیں ایک اونچے پہاڑ پر الگ لے گیا۔
2۔ اور اْن کے سامنے اْس کی صورت بدل گئی اور اْس کا چہرہ سورج کی مانند چمکا اور اْس کی پوشاک نور کی مانند سفید ہو گئی۔
3۔ اور دیکھو موسیٰ اور ایلیاہ اْس کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے اْنہیں دکھائی دئیے۔
4۔ پطرس نے یسوع سے کہا اے خداوند ہمارا یہاں رہنا اچھا ہے۔ مرضی ہو تو مَیں یہاں تین ڈیرے بناؤں۔ ایک تیرے لئے۔ ایک موسیٰ کے لئے اور ایک ایلیاہ کے لئے۔
5۔ وہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ دیکھو ایک نورانی بادل نے اْن پر سایہ کر لیا اور اْس بادل میں سے آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے مَیں خوش ہوں اِس کی سنو۔
6۔ شاگرد یہ سن کر منہ کے بل گرے اور بہت ڈر گئے۔
7۔ یسوع نے پاس آکر اْنہیں چھوا اور کہا اْٹھو۔ ڈرو مت۔
8۔ جب اْنہوں نے اپنی آنکھیں اْٹھائیں تو یسوع کے سوا اور کسی کو نہ دیکھا۔
9۔ جب وہ پہاڑ سے اْتر رہے تھے تو یسوع نے اْنہیں یہ حکم دیا کہ جب تک ابنِ آدم مردوں میں سے نہ جی اٹھے جو کچھ تم نے دیکھا ہے کسی سے اِس کا ذکر نہ کرنا۔
14۔ اور جب وہ بھیڑ کے پاس پہنچے تو ایک آدمی اْس کے پاس آیا اور اْس کے آگے گھٹنے ٹیک کر کہنے لگا۔
15۔ اے خداوند میرے بیٹے پر رحم کر کیونکہ اْس کو مرگی آتی ہے اور وہ بہت دْکھ اٹھاتا ہے۔ اِس لئے کہ اکثر آگ اور گرمی میں گر پڑتا ہے۔
16۔ اور مَیں اْس کو تیرے شاگردوں کے پاس لایا تھا مگر وہ اْسے اچھا نہ کر سکے۔
17۔ یسوع نے جواب میں کہا اے بے اعتقاد اور کج رو نسل مَیں کب تک تمہارے ساتھ رہوں گا؟ کب تک تمہاری برداشت کروں گا؟ اْسے یہاں میرے پاس لاؤ۔
18۔ یسوع نے اْسے جھڑکا اور بدروح اْس میں سے نکل گئی اور وہ لڑکا اْسی گھڑی اچھا ہو گیا۔
19۔ تب شاگردوں نے یسوع کے پاس آکر خلوت میں کہا ہم اِس کو کیوں نہ نکال سکے؟
20۔ اْس نے اْن سے کہا اپنے ایمان کی کمی کے سبب سے کیونکہ مَیں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر تم میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا تو اِس پہاڑ سے کہہ سکو گے کہ یہاں سے سرک کر وہاں چلا جا اور وہ چلا جائے گا اور کوئی بات تمہارے لئے ناممکن نہ ہوگی۔
1 Jesus taketh Peter, James, and John his brother, and bringeth them up into an high mountain apart,
2 And was transfigured before them: and his face did shine as the sun, and his raiment was white as the light.
3 And, behold, there appeared unto them Moses and Elias talking with him.
4 Then answered Peter, and said unto Jesus, Lord, it is good for us to be here: if thou wilt, let us make here three tabernacles; one for thee, and one for Moses, and one for Elias.
5 While he yet spake, behold, a bright cloud overshadowed them: and behold a voice out of the cloud, which said, This is my beloved Son, in whom I am well pleased; hear ye him.
6 And when the disciples heard it, they fell on their face, and were sore afraid.
7 And Jesus came and touched them, and said, Arise, and be not afraid.
8 And when they had lifted up their eyes, they saw no man, save Jesus only.
9 And as they came down from the mountain, Jesus charged them, saying, Tell the vision to no man,
14 And when they were come to the multitude, there came to him a certain man, kneeling down to him, and saying,
15 Lord, have mercy on my son: for he is lunatick, and sore vexed: for ofttimes he falleth into the fire, and oft into the water.
16 And I brought him to thy disciples, and they could not cure him.
17 Then Jesus answered and said, O faithless and perverse generation, how long shall I be with you? how long shall I suffer you? bring him hither to me.
18 And Jesus rebuked the devil; and he departed out of him: and the child was cured from that very hour.
19 Then came the disciples to Jesus apart, and said, Why could not we cast him out?
20 And Jesus said unto them, Because of your unbelief: for verily I say unto you, If ye have faith as a grain of mustard seed, ye shall say unto this mountain, Remove hence to yonder place; and it shall remove; and nothing shall be impossible unto you.
2۔ اْس دن تک جس میں وہ اْن رسولوں کو جنہیں اْس نے چنا تھا روح القدس کے وسیلہ سے حکم دے کر اوپر اْٹھا یا گیا۔
3۔ اْس نے دْکھ سہنے کے بعد بہت سے ثبوتوں سے اپنے آپ کو اْن پر زندہ ظاہر بھی کیا۔ چنانچہ وہ چالیس دن تک اْنہیں نظر آتااور خدا کی بادشاہی کی باتیں کہتا رہا۔
7۔ اْس نے اْن سے کہا۔
8۔ جب روح القدس تم پر نازل ہوگا تو تم قوت پاؤ گے۔
9۔ یہ کہہ کر وہ اْن کے دیکھتے دیکھتے اوپر اٹھا لیا گیا اور بدلی نے اْسے اْن کی نظر سے چھپا لیا۔
10۔ اور اْس کے جاتے وقت جب وہ آسمان کی طرف غور سے دیکھ رہے تھے تو دیکھو دو مرد سفید پوشاک پہنے اْن کے پاس آکھڑے ہوئے۔
11۔ اور کہنے لگے۔ اے گلیلی مردو! تم کیوں کھڑے آسمان کی طرف دیکھتے ہو؟ یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان کی طرف اْٹھایا گیا ہے اِسی طرح پھر آئے گا جس طرح تم نے اْسے آسمان پر جاتے دیکھا ہے۔
2 …after that he through the Holy Ghost had given commandments unto the apostles whom he had chosen:
3 To whom also he shewed himself alive after his passion by many infallible proofs, being seen of them forty days, and speaking of the things pertaining to the kingdom of God:
7 And he said unto them,
8 …ye shall receive power, after that the Holy Ghost is come upon you:
9 And when he had spoken these things, while they beheld, he was taken up; and a cloud received him out of their sight.
10 And while they looked stedfastly toward heaven as he went up, behold, two men stood by them in white apparel;
11 Which also said, Ye men of Galilee, why stand ye gazing up into heaven? this same Jesus, which is taken up from you into heaven, shall so come in like manner as ye have seen him go into heaven.
8۔ مبارک ہیں وہ جو پاکدل ہیں کیونکہ وہ خدا کو دیکھیں گے۔
8 Blessed are the pure in heart: for they shall see God.
21۔۔۔۔کیونکہ دیکھو خدا کی بادشاہی تمہارے درمیان ہے۔
21 …behold, the kingdom of God is within you.
جان یا روح خدا ہے،ناقابل تبدیل اور ابدی؛ اور انسان جان، خدا کے ساتھ وجودیت رکھتا اور اس کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ انسان خدا کی شبیہ ہے۔
Soul, or Spirit, is God, unchangeable and eternal; and man coexists with and reflects Soul, God, for man is God's image.
سچائی کے انفرادی نمونے کے طور پر، یسوع مسیح ربونی غلطی اور تمام گناہ، بیماری اور موت کو رد کرنے آیا، تاکہ سچائی اور زندگی کی راہ ہموار کرے۔روح کے پھلوں اور مادی فہم، سچائی اور غلطی کے مابین فرق کو واضح کرتے ہوئے، یہ نمونہ یسوع کی پوری زمینی زندگی کے دوران ظاہر ہوتا رہا۔
As the individual ideal of Truth, Christ Jesus came to rebuke rabbinical error and all sin, sickness, and death, — to point out the way of Truth and Life. This ideal was demonstrated throughout the whole earthly career of Jesus, showing the difference between the offspring of Soul and of material sense, of Truth and of error.
؎خدا کے لوگوں سے متعلق، نہ کہ انسان کے بچوں سے متعلق، بات کرتے ہوئے یسوع نے کہا، ”خدا کی بادشاہی تمہارے درمیان ہے؛“ یعنی سچائی اور محبت حقیقی انسان پر سلطنت کرتی ہے، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ انسان خدا کی صورت پر بے گناہ اور ابدی ہے۔
When speaking of God's children, not the children of men, Jesus said, "The kingdom of God is within you;" that is, Truth and Love reign in the real man, showing that man in God's image is unfallen and eternal.
عموماً ہمیں یہ سکھایا جاتا ہے کہ ایک انسانی جان ہوتی ہے جو گناہ کرتی ہے اور روحانی طور پر گم ہوجاتی ہے، وہ جان کھو سکتی ہے اور پھر بھی لافانی ہو سکتی ہے۔ اگر جان گناہ کر سکتی، تو روح یعنی جان روح کی بجائے گوشت ہوتی۔
We are commonly taught that there is a human soul which sins and is spiritually lost, — that soul may be lost, and yet be immortal. If Soul could sin, Spirit, Soul, would be flesh instead of Spirit.
جان انسان کا الٰہی اصول ہے اور یہ کبھی گناہ نہیں کرتی، لہٰذہ جان لافانی ہے۔ سائنس میں ہم سیکھتے ہیں کہ یہ مادی فہم ہے نہ کہ جان ہے جو گناہ کرتی ہے اور یہ دیکھا جائے گا کہ یہ گناہ کا فہم ہی ہوتا ہے جو کھو جاتا ہے نہ کہ گناہ آلودہ جان ہے۔
Soul is the divine Principle of man and never sins, — hence the immortality of Soul. In Science we learn that it is material sense, not Soul, which sins; and it will be found that it is the sense of sin which is lost, and not a sinful soul.
یسوع مادی قوانین کی براہ راست مخالفت میں پانی کی لہروں پر چلا، بھیڑ کو کھانا کھِلایا، بیمار کو شفا دی اور مردوں کو زندہ کیا۔ اْس کے اعمال مادی حس یا قانون کے جھوٹے دعووں پر حاوی ہوتے ہوئے سائنس کا اظہار تھے۔
Jesus walked on the waves, fed the multitude, healed the sick, and raised the dead in direct opposition to material laws. His acts were the demonstration of Science, overcoming the false claims of material sense or law.
جب کوئی فرضی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو آپ کہتے ہیں کہ اس میں خطرہ ہے۔ یہ خوف ہی خطرہ ہے اور جسمانی اثرات کی ترغیب دلاتا ہے۔ ہم اخلاقی یا روحانی قانون کے ٹوٹنے کے علاوہ حقیقت میں کسی اور چیز کے ٹوٹنے سے تکلیف محسوس نہیں کرسکتے۔ فانی یقین کے نام نہاد قوانین یہ سمجھنے سے تباہ ہوتے ہیں کہ روح غیر فانی ہے، اور یہ کہ فانی سوچ وقت، ادوار اور بیماری کی اقسام کی قانون سازی نہیں کر سکتی، جس سے فانی لوگ مرتے ہیں۔ خدا قانون ساز ہے، لیکن وہ غیر مہذب ضابطوں کا مصنف نہیں ہے۔ لامحدود زندگی اور محبت میں کوئی بیماری، گناہ نہیں نہ ہی موت ہے، اور کلام پاک واضح کرتا ہے کہ ہم لامحدود خدا میں جیتے، چلتے پھرتے اور اپنا وجود رکھتے ہیں۔
When infringing some supposed law, you say that there is danger. This fear is the danger and induces the physical effects. We cannot in reality suffer from breaking anything except a moral or spiritual law. The so-called laws of mortal belief are destroyed by the understanding that Soul is immortal, and that mortal mind cannot legislate the times, periods, and types of disease, with which mortals die. God is the lawmaker, but He is not the author of barbarous codes. In infinite Life and Love there is no sickness, sin, nor death, and the Scriptures declare that we live, move, and have our being in the infinite God.
مسیحت کا اصول اور ثبوت روحانی فہم کے وسیلہ سمجھے جاتے ہیں۔ انہیں یسوع کے اظہاروں کے سامنے رکھا جاتا ہے، اْس کے بیمار کو شفا دینے، بدروحوں کو نکالنے اور اْس موت یعنی جو ”سب سے پچھلا دْشمن ہے جسے نیست کیا جائے گا“، اِسے تباہ کرنے کے وسیلہ مادے اور اِس کے نام نہاد قوانین کے لئے اْس کی لاپروائی دکھاتے ہیں۔
یہ جانتے ہوئے کہ جان اور اْس کی خصوصیات ہمیشہ کے لئے انسان کے وسیلہ ظاہر کی جاتی رہی ہیں، مالک نے بیمار کو شفا دی، اندھے کو آنکھیں دیں، بہرے کو کان دئیے، لنگڑے کو پاؤں دئیے، یوں وہ انسانی خیالوں اور بدنوں پر الٰہی عقل کے سائنسی عمل کو روشنی میں لایااور انہیں جان اور نجات کی بہتر سمجھ عطا کی۔یسوع نے ایک ہی اور یکساں مابعد لاطبیعی مرحلے کے ساتھ گناہ اوربیماری کو ٹھیک کیا۔
The Principle and proof of Christianity are discerned by spiritual sense. They are set forth in Jesus' demonstrations, which show — by his healing the sick, casting out evils, and destroying death, "the last enemy that shall be destroyed," — his disregard of matter and its so-called laws.
Knowing that Soul and its attributes were forever manifested through man, the Master healed the sick, gave sight to the blind, hearing to the deaf, feet to the lame, thus bringing to light the scientific action of the divine Mind on human minds and bodies and giving a better understanding of Soul and salvation. Jesus healed sickness and sin by one and the same metaphysical process.
جان کے لئے انسان مادی رہائش نہیں ہے؛ وہ خود روحانی ہے۔
Man is not a material habitation for Soul; he is himself spiritual.
یہ عقیدہ کہ خدا مادے میں رہتا ہے شِرک ہے۔ وہ غلطی جو کہتی ہے کہ روح بدن میں ہے، عقل مادے میں ہے، اور اچھائی بدی میں ہے اْسے اپنے یہ الفاظ واپس لینے چاہئیں اور ایسی باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے؛ وگرنہ خدا انسانیت سے پوشیدہ رہنا جاری رکھے گا اور بشر یہ جانے بغیر کہ وہ گناہ کر رہے ہیں گناہ کرتے رہیں گے، روح کی بجائے مادے کی طرف رجوح کریں گے، لنگڑے پن سے لڑکھڑائیں گے، نشے میں گریں گے، بیماری سے فنا ہوں گے، یہ سب اْن کے اندھے پن، خدا اور انسان سے متعلق اْن کے جھوٹے فہم کے سبب ہوگا۔
The belief that God lives in matter is pantheistic. The error, which says that Soul is in body, Mind is in matter, and good is in evil, must unsay it and cease from such utterances; else God will continue to be hidden from humanity, and mortals will sin without knowing that they are sinning, will lean on matter instead of Spirit, stumble with lameness, drop with drunkenness, consume with disease, — all because of their blindness, their false sense concerning God and man.
”تو اپنے سارے دل، اپنی ساری جان اوراپنی ساری طاقت سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھ۔“ اس حکم میں بہت کچھ شامل ہے، حتیٰ کہ محض مادی احساس، افسوس اور عبادت۔
Dost thou "love the Lord thy God with all thy heart, and with all thy soul, and with all thy mind"? This command includes much, even the surrender of all merely material sensation, affection, and worship.
مخفی مسیح نام نہاد ذاتی حواس کے لئے ناقابل ادراک تھا، جبکہ یسوع جسمانی وجودیت میں ظاہر ہوا تھا۔ دیدہ اور نادیدہ خواص والی، روحانی اور مادی یہ دوہری شخصیت، ابدی مسیح اور جسمانی یسوع بدن میں ظاہر ہوا، مالک کے اوپر اٹھائے جانے تک یہ جاری رہا، جب تک کہ انسانی، مادی نظریہ یا یسوع غائب نہیں ہو گیا، جبکہ روحانی خودی، یا مسیح،دنیا کے گناہوں کو اٹھائے ہوئے،الٰہی سائنس کی ابدی ترتیب میں موجود رہنا جاری رہاجیسا کہ مسیح نے ہمیشہ ہی کیا، حتیٰ کہ فانی آنکھوں کے لئے انسانی یسوع کے مجسم ہونے سے بھی قبل۔
The invisible Christ was imperceptible to the so-called personal senses, whereas Jesus appeared as a bodily existence. This dual personality of the unseen and the seen, the spiritual and material, the eternal Christ and the corporeal Jesus manifest in flesh, continued until the Master's ascension, when the human, material concept, or Jesus, disappeared, while the spiritual self, or Christ, continues to exist in the eternal order of divine Science, taking away the sins of the world, as the Christ has always done, even before the human Jesus was incarnate to mortal eyes.
مادیت کے روحانی مخالف کے تفہیم کے وسیلہ، حتیٰ کہ مسیح، حق کے وسیلہ، انسان اْس جنت کے دروازے الٰہی سائنس کی کنجی کے ساتھ دوبارہ کھولے گا جسے انسانی عقائد نے بند کر دیا ہے، اور وہ خود کو بے گناہ، راست، پاک اور آزاد پائے گا، اپنی زندگی یا موسم کے امکانات کے لئے تقویم سے صلاح لینے کی ضرورت نہ محسوس کرتے ہوئے، یہ جاننے کے لئے کہ اْس میں کتنی انسانیت ہے دماغی علوم کا مطالعہ کرنے کی ضرورت محسوس نہ کرتے ہوئے۔
کائنات، بشمول انسان پر عقل کی حکمرانی ایک کھلا سوال نہیں رہا بلکہ یہ قابل اثبات سائنس ہے۔ یسوع نے بیماری اور گناہ سے شفا دیتے ہوئے اور موت کی بنیاد کو تباہ کرتے ہوئے الٰہی اصول اور لافانی عقل کی طاقت کو بیان کیا۔
Through discernment of the spiritual opposite of materiality, even the way through Christ, Truth, man will reopen with the key of divine Science the gates of Paradise which human beliefs have closed, and will find himself unfallen, upright, pure, and free, not needing to consult almanacs for the probabilities either of his life or of the weather, not needing to study brainology to learn how much of a man he is.
Mind's control over the universe, including man, is no longer an open question, but is demonstrable Science. Jesus illustrated the divine Principle and the power of immortal Mind by healing sickness and sin and destroying the foundations of death.
حق کی کوئی شروعات نہیں ہے۔ الٰہی فہم بشر کی جان ہے، اور انسان کو سب چیزوں پر حاکمیت عطا کرتا ہے۔ انسان کو مادیت کی بنیاد پر خلق نہیں کیا گیا اور نہ اسے مادی قوانین کی پاسداری کا حکم دیا گیا جو روح نے کبھی نہیں بنائے؛ اس کا صوبہ روحانی قوانین، فہم کے بلند آئین میں ہے۔
Truth has no beginning. The divine Mind is the Soul of man, and gives man dominion over all things. Man was not created from a material basis, nor bidden to obey material laws which Spirit never made; his province is in spiritual statutes, in the higher law of Mind.
آئیے حقیقی اور ابدی سے متعلق سیکھیں اور روح کی سلطنت، آسمان کی بادشاہی، عالمگیر ہم آہنگی کی بادشاہی اور حکمرانی کے لئے تیاری کریں جو کبھی کھو نہیں سکتی اور نہ ہمیشہ کے لئے اندیکھی رہ سکتی ہے۔
Let us learn of the real and eternal, and prepare for the reign of Spirit, the kingdom of heaven, — the reign and rule of universal harmony, which cannot be lost nor remain forever unseen.
آسمان کی بادشاہی۔ الٰہی سائنس میں ہم آہنگی کی سلطنت؛ غلطی نہ کرنے والے کی ریاست، ابدی اور قادر مطلق عقل، روح کا ماحول، جہاں جان اعلیٰ ہے۔
Kingdom of Heaven. The reign of harmony in divine Science; the realm of unerring, eternal, and omnipotent Mind; the atmosphere of Spirit, where Soul is supreme.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔