اتوار 2 مارچ، 2025
اِن باتوں کے بعد مَیں نے آسمان پر گویا ایک بڑی جماعت کو بلند آواز سے یہ کہتے سنا کہ ہیلیلویاہ! نجات اور جلال اور قدت ہمارے خداہی کی ہے۔
“And after these things I heard a great voice of much people in heaven, saying, Alleluia; Salvation, and glory, and honour, and power, unto the Lord our God.”
11۔ پھر میں نے آسمان کو کھْلا ہوا دیکھا اور کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سفید گھوڑا ہے اور اْس پر ایک سوار ہے جو سچا اور برحق کہلاتا ہے اور وہ راستی کے ساتھ انصاف اور لڑائی کرتا ہے۔
12۔ اور اْس کی آنکھیں آگ کے شعلے ہیں اور اْس کے سر پر بہت سے تاج ہیں اور اْس کا ایک نام لکھا ہوا ہے جسے اْس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا۔
13۔ اور وہ خون کی چھِڑکی ہوئی پوشاک پہنے ہوئے ہے اور اْس کا نام کلامِ خدا کہلاتا ہے۔
14۔ اور آسمان کی فوجیں سفید گھوڑوں پر سوار اور سفید صاف مہین کتانی کپڑے پہنے ہوئے اْس کے پیچھے پیچھے ہیں۔
15۔اور قوموں کے مارنے کے لئے اْس کے منہ سے ایک تیز تلوار نکلتی ہے اور وہ لوہے کے عصا سے اْس پر حکومت کرے گا اور قادر مطلق خدا کی سخت غضب کی مے کے حوض میں انگور روندے گا۔
16۔اور اْس کی پوشاک اور ان پر یہ نام لکھا ہوا ہے کہ بادشاہوں کا بادشاہ اور خداوندوں کا خداوند۔
11. And I saw heaven opened, and behold a white horse; and he that sat upon him was called Faithful and True, and in righteousness he doth judge and make war.
12. His eyes were as a flame of fire, and on his head were many crowns; and he had a name written, that no man knew, but he himself.
13. And he was clothed with a vesture dipped in blood: and his name is called The Word of God.
14. And the armies which were in heaven followed him upon white horses, clothed in fine linen, white and clean.
15. And out of his mouth goeth a sharp sword, that with it he should smite the nations: and he shall rule them with a rod of iron: and he treadeth the winepress of the fierceness and wrath of Almighty God.
16. And he hath on his vesture and on his thigh a name written, KING OF KINGS, AND LORD OF LORDS.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
26۔ چھٹے مہینے میں جبرائیل فرشتہ خدا کی طرف سے گلیل کے ایک شہر میں جس کا نام ناصرت تھا ایک کنواری کے پاس بھیجا گیا۔
27۔ جس کی منگنی داؤد کے گھرانے کے ایک مرد یوسف نام سے ہوئی تھی اور اْس کنواری کا نام مریم تھا۔
28۔ اور فرشتے نے اْس کے پاس اندر آکر کہا سلام تجھ کو جس پر فضل ہوا ہے! خداوند تیرے ساتھ ہے۔
29۔ وہ اِس کلام سے بہت گھبرا گئی اور سوچنے لگی کہ یہ کیسا سلام ہے۔
30۔ خوف نہ کر کیونکہ خداوند کی طرف سے تجھ پر فضل ہوا ہے۔
31۔ اور دیکھ تْو حاملہ ہوگی اور تیرے بیٹا ہوگا۔ اْس کا نام یسوع رکھنا۔
32۔ وہ بزرگ ہوگا اور خدا تعالیٰ کا بیٹا کہلائے گا اور خداوند خدا اْس کے باپ داؤد کا تخت اْسے دے گا۔
33۔ اور وہ یعقوب کے گھرانے پر ابد تک بادشاہی کرے گا اور اْس کی بادشاہی کا آخر نہ ہوگا۔
34۔ مریم نے فرشتے سے کہا یہ کیونکر ہوگا جبکہ مَیں مرد کو نہیں جانتی؟
35۔ اور فرشتے نے جواب میں اْس سے کہا کہ روح القدس تجھ پر نازل ہوگا اور خدا تعالیٰ کی قدرت تجھ پر سایہ ڈالے گی اور اِس سبب سے وہ مولودِ مقدس خدا کا بیٹا کہلائے گا۔
36۔ اور دیکھ تیری رشتہ دار الیشبع کے بھی بڑھاپے میں بیٹا ہونے والا ہے اور اب اْس کو جوبانجھ کہلاتی تھی چھٹا مہینہ ہے۔
37۔ کیونکہ جو قول خدا کی طرف سے ہے وہ ہر گز بے تاثیر نہ ہوگا۔
26 And in the sixth month the angel Gabriel was sent from God unto a city of Galilee, named Nazareth,
27 To a virgin espoused to a man whose name was Joseph, of the house of David; and the virgin’s name was Mary.
28 And the angel came in unto her, and said, Hail, thou that art highly favoured, the Lord is with thee: blessed art thou among women.
29 And when she saw him, she was troubled at his saying, and cast in her mind what manner of salutation this should be.
30 And the angel said unto her, Fear not, Mary: for thou hast found favour with God.
31 And, behold, thou shalt conceive in thy womb, and bring forth a son, and shalt call his name JESUS.
32 He shall be great, and shall be called the Son of the Highest: and the Lord God shall give unto him the throne of his father David:
33 And he shall reign over the house of Jacob for ever; and of his kingdom there shall be no end.
34 Then said Mary unto the angel, How shall this be, seeing I know not a man?
35 And the angel answered and said unto her, The Holy Ghost shall come upon thee, and the power of the Highest shall overshadow thee: therefore also that holy thing which shall be born of thee shall be called the Son of God.
36 And, behold, thy cousin Elisabeth, she hath also conceived a son in her old age: and this is the sixth month with her, who was called barren.
37 For with God nothing shall be impossible.
1۔ ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا۔
14۔اور کلام مجسم ہوا اور فضل اور سچائی سے معمور ہوکر ہمارے درمیان رہا اور ہم نے اُس کا ایسا جلال دیکھا جیسا باپ کے اکلوتے کا جلال۔
1 In the beginning was the Word, and the Word was with God, and the Word was God.
14 And the Word was made flesh, and dwelt among us, (and we beheld his glory, the glory as of the only begotten of the Father,) full of grace and truth.
13۔ یہودیوں کی عیدِ فسح نزدیک تھی اور یسوع یروشلیم کو گیا۔
14۔ اور اْس نے ہیکل میں بیل اور بھیڑ اور کبوتر بیچنے والوں کو اور صرافوں کو بیٹھے دیکھا۔
15۔ اور رسیوں کا کوڑا بنا کر سب کو یعنی بھیڑوں اور بیلوں کو ہیکل سے نکال دیا اور صرافوں کی نقدی بکھیر دی اور اْن کے تختے اْلٹ دئے۔
16۔ اور کبوتر فروشوں سے کہا اِن کو یہاں سے لے جاؤ۔ میرے باپ کے گھر کو تجارت کا گھر نہ بناؤ۔
23۔ جب وہ یروشلیم میں فسح کے وقت عید میں تھا تو بہت سے لوگ اْن معجزوں کو دیکھ کر جو وہ دکھاتا تھا اْس کے نام پر ایمان لائے۔
13 And the Jews’ passover was at hand, and Jesus went up to Jerusalem,
14 And found in the temple those that sold oxen and sheep and doves, and the changers of money sitting:
15 And when he had made a scourge of small cords, he drove them all out of the temple, and the sheep, and the oxen; and poured out the changers’ money, and overthrew the tables;
16 And said unto them that sold doves, Take these things hence; make not my Father’s house an house of merchandise.
23 Now when he was in Jerusalem at the passover, in the feast day, many believed in his name, when they saw the miracles which he did.
14۔ اور جب وہ شاگردوں کے پاس آئے تو دیکھا کہ اُن کے چاروں طرف بڑی بھیڑ ہے فقیہ اُن سے بحث کررہے ہیں۔
15۔ اور فی الفور ساری بھیڑ اُسے دیکھ کر نہایت حیران ہوئی اور اُس کی طرف دوڑ کر اُسے سلام کرنے لگی۔
16۔ اُس نے اُن سے پوچھا تم اُن سے کیا بحث کرتے ہو؟
17۔ اور بھیڑ میں سے ایک نے اُسے جواب دیا کہ اے استاد میں اپنے بیٹے کو جس میں گونگی روح ہے تیرے پاس لایا تھا۔
20۔ پس وہ اسے اس کے پاس لائے اور جب اُس نے اُسے دیکھا تو فی الفور روح نے اُسے مروڑا اور وہ زمین پر گرا اور کف بھرلاکر لوٹنے لگا۔
21۔ اُس نے اُس کے باپ سے پوچھا یہ اس کو کتنی مدت سے ہے؟ اُس نے کہا بچپن سے۔
22۔ اور اُس نے اکثر اسے آگ اور پانی میں ڈالا تاکہ اُسے ہلاک کرے لیکن اگر تو کچھ کر سکتا ہے تو ہم پر ترس کھا کر ہماری مدد کر۔
23۔ یسوع نے اُس سے کہا کیا! اگر تو کر سکتا ہے! جو اعتقاد رکھتا ہے اُس کے لئے سب کچھ ہو سکتا ہے۔
24۔ اُس لڑکے کے باپ نے فی الفور چلا کر کہا میں اعتقاد رکھتا ہوں۔ تو میری بے اعتقادی کا علاج کر۔
25۔ جب یسوع نے دیکھا کہ لوگ دوڑ دوڑ کر جمع ہورہے ہیں تو اُس ناپاک روح کو جھڑک کر اُس سے کہا اے گونگی بہری روح! میں تجھے حکم کرتا ہوں اس میں سے نکل آ اور اس میں پھر کبھی داخل نہ ہو۔
26۔ وہ چلا کر اور اُسے بہت مروڑ کر نکل آئی اور مردہ وہ سا ہوگیا ایسا کہ اکثروں نے کہا کہ وہ مرگیا۔
27۔ مگر یسوع نے اُس کا ہاتھ پکڑکر اُسے اٹھایا اور وہ اٹھ کھڑا ہوا۔
14 And when he came to his disciples, he saw a great multitude about them, and the scribes questioning with them.
15 And straightway all the people, when they beheld him, were greatly amazed, and running to him saluted him.
16 And he asked the scribes, What question ye with them?
17 And one of the multitude answered and said, Master, I have brought unto thee my son, which hath a dumb spirit;
20 And they brought him unto him: and when he saw him, straightway the spirit tare him; and he fell on the ground, and wallowed foaming.
21 And he asked his father, How long is it ago since this came unto him? And he said, Of a child.
22 And ofttimes it hath cast him into the fire, and into the waters, to destroy him: but if thou canst do any thing, have compassion on us, and help us.
23 Jesus said unto him, If thou canst believe, all things are possible to him that believeth.
24 And straightway the father of the child cried out, and said with tears, Lord, I believe; help thou mine unbelief.
25 When Jesus saw that the people came running together, he rebuked the foul spirit, saying unto him, Thou dumb and deaf spirit, I charge thee, come out of him, and enter no more into him.
26 And the spirit cried, and rent him sore, and came out of him: and he was as one dead; insomuch that many said, He is dead.
27 But Jesus took him by the hand, and lifted him up; and he arose.
1۔ پھر ایسا ہوا کہ وہ کسی جگہ دعا کر رہا تھا۔ جب کر چکا تو اْس کے شاگردوں میں سے ایک نے اْس سے کہا اے خداوند جیسا یوحنا نے اپنے شاگردوں کو دعا کرنا سکھایا تْو بھی ہمیں سکھا۔
2۔اْس نے اْن سے کہا کہ جب تْم دعا کرو تو کہو اے باپ تیرا نام پاک مانا جائے۔ تیری بادشاہی آئے۔
3۔ ہماری روز کی روٹی ہر روز ہمیں دے۔
4۔ اور ہمارے گناہ معاف کر کیونکہ ہم بھی اپنے ہر قرضدار کو معاف کرتے ہیں اور ہمیں آزمائش میں نہ لا۔
9۔ پس مَیں تم سے کہتا ہوں کہ مانگو تو تمہیں دیا جائے گا۔ ڈھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تمہارے واسطے کھولا جائے گا۔
10۔ کیونکہ جو کوئی مانگتا ہے اْسے ملتا ہے اور جو ڈھونڈتا ہے وہ پاتا ہے اور جو کھٹکھٹاتا ہے اْس کے واسطے کھوالا جائے گا۔
1 And it came to pass, that, as he was praying in a certain place, when he ceased, one of his disciples said unto him, Lord, teach us to pray, as John also taught his disciples.
2 And he said unto them, When ye pray, say, Our Father which art in heaven, Hallowed be thy name. Thy kingdom come. Thy will be done, as in heaven, so in earth.
3 Give us day by day our daily bread.
4 And forgive us our sins; for we also forgive every one that is indebted to us. And lead us not into temptation; but deliver us from evil.
9 And I say unto you, Ask, and it shall be given you; seek, and ye shall find; knock, and it shall be opened unto you.
10 For every one that asketh receiveth; and he that seeketh findeth; and to him that knocketh it shall be opened.
4۔ تم مجھ میں قائم رہو اور مَیں تم میں۔
5۔ مَیں انگور کا درخت ہوں تُم ڈالیاں ہو۔ جو مجھ قائم رہتا ہے اور مَیں اُس میں وہی بہت پھل لاتا ہے کیونکہ مجھ سے جدا ہوکرتم کچھ نہیں کرسکتے۔
9۔جیسے باپ نے مجھ سے محبت رکھی ویسے ہی مَیں نے تم سے محبت رکھی تم میری محبت میں قائم رہو۔
10۔ اگر تم میرے حکموں پر عمل کروگے تو میری محبت میں قائم رہوگے جیسے مَیں نے اپنے باپ کے حُکموں پر عمل کیا ہے اور اُس کی محبت میں قائم ہوں۔
11۔ مَیں نے یہ باتیں اس لئے تم سے کہی ہیں کہ میری خوشی تم میں ہو اورتمہاری خوشی پوری ہوجائے۔
4 Abide in me, and I in you.
5 I am the vine, ye are the branches: He that abideth in me, and I in him, the same bringeth forth much fruit: for without me ye can do nothing.
9 As the Father hath loved me, so have I loved you: continue ye in my love.
10 If ye keep my commandments, ye shall abide in my love; even as I have kept my Father’s commandments, and abide in his love.
11 These things have I spoken unto you, that my joy might remain in you, and that your joy might be full.
25۔ اَور بھی بہت سے کام ہیں جو یسوع نے کئے۔ اگر وہ جدا جدا لکھے جاتے تو مَیں سمجھتا ہوں جو کتابیں لکھی جاتیں اْن کے لئے دنیا میں گنجائش نہ ہوتی۔آمین
25 And there are also many other things which Jesus did, the which, if they should be written every one, I suppose that even the world itself could not contain the books that should be written. Amen.
جب خدا، ازلی فہم جو سب باتیں سمجھتا ہے، انسان پر حکومت کرتا ہے تو انسان جانتا ہے کہ خدا کے لئے سب کچھ ممکن ہے۔ اِس زندہ سچائی کو جاننے کا واحد راستہ، جو بیمار کو شفا دیتی ہے، الٰہی فہم کی سائنس میں پایا جاتا ہے کیونکہ یہ مسیح یسوع کے وسیلہ سے سکھائی گئی اور ظاہر ہوئی۔
When man is governed by God, the ever-present Mind who understands all things, man knows that with God all things are possible. The only way to this living Truth, which heals the sick, is found in the Science of divine Mind as taught and demonstrated by Christ Jesus.
انسان کے بنائے ہوئے عقیدے زوال پذیر ہیں۔ وہ مصیبت میں زیادہ مضبوط نہیں رہے۔ مسیح کی قوت سے خالی، وہ مسیح یا فضل کے معجزات سے متعلق عقیدوں کو کیسے بیان کر سکتے ہیں؟ مسیحی شفا کے امکان سے انکارہر عنصر کی مسیحیت چھین لیتاہے، جس نے پہلی صدی میں اسے الٰہی قوت اور اِس کی حیران کن اور بے مثل کامیابی عطا کی۔
حقیقی لوگوس قابل اثبات کرسچن سائنس ہے، ہم آہنگی کا فطری قانون جو اختلاف پر فتح مند ہوتا ہے، اس لئے نہیں کیونکہ یہ سائنس مافوق الفطری یا غیر طبعی ہے اور نہ ہی کیونکہ یہ الٰہی قانون کی خلاف ورزی ہے، بلکہ اسلئے کیونکہ یہ خدا یعنی نیکی کا ناقابل تبدیل قانون ہے۔ یسوع نے کہا ”مجھے تو معلوم تھا تْو ہمیشہ میری سْنتا ہے“؛ اور اْس نے لعذر کو زندہ کیا، طوفان کو تھاما، بیمار کو شفا دی، پانی پر چلا۔یہاں مادے کے مقابلے میں روحانی قدرت کی برتری پر یقین رکھنے کا الٰہی اختیار ہے۔
ایک معجزہ خدا کے قانون کو پورا کرتا ہے، لیکن اْس قانون کو توڑتا نہیں۔ یہ حقیقت خود معجزے کی نسبت زیادہ پْر اسرار لگتی ہے۔
Man-made doctrines are waning. They have not waxed strong in times of trouble. Devoid of the Christ-power, how can they illustrate the doctrines of Christ or the miracles of grace? Denial of the possibility of Christian healing robs Christianity of the very element, which gave it divine force and its astonishing and unequalled success in the first century.
The true Logos is demonstrably Christian Science, the natural law of harmony which overcomes discord, — not because this Science is supernatural or preternatural, nor because it is an infraction of divine law, but because it is the immutable law of God, good. Jesus said: "I knew that Thou hearest me always;" and he raised Lazarus from the dead, stilled the tempest, healed the sick, walked on the water. There is divine authority for believing in the superiority of spiritual power over material resistance.
A miracle fulfils God's law, but does not violate that law. This fact at present seems more mysterious than the miracle itself.
یہ معجزہ کوئی اختلاف متعارف نہیں کراتا، بلکہ خدا کے ناقابل تبدیل قانون کی سائنس کو قائم کرتے ہوئے بنیادی ترتیب کو واضح کرتا ہے۔صرف روحانی ارتقا ء ہی الٰہی قوت کی مشق کرنے کے قابل ہے۔
اسرائیل کے مقدس کو محدود کرتے ہوئے اور یہ پوچھتے ہوئے یہودیوں کے جرم کو دوہرانا آج خطرناک ہے کہ: ”کیا خدا بیابان میں دستر خوان بچھا سکتا ہے؟“خدا کیا نہیں کر سکتا؟
یہ کہا گیا ہے اور یہ سچ بھی ہے کہ مسیحت سائنس ہونی چاہئے اور سائنس مسیحت ہونی چاہئے، وگرنہ یا اِس کے برعکس دوسرا کوئی بھی جھوٹ اور بیکار ہی ہے؛ مگر کوئی بھی غیر ضروری یا غیر حقیقی نہیں ہے، وہ اظہار میں یکساں ہی ہیں۔یہ دوسرے کے ساتھ مطابقت رکھتا ثابت ہوتا ہے۔مسیحت جیسے کہ یسوع نے اس کی تعلیم دی کوئی بھید یا تقریبات کا ایک نظام نہیں اور نہ ہی ایک رسمی یہواہ کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے؛ بلکہ یہ غلطی کو رفع کرنے اور بیمار کو شفا دینے کے لئے الٰہی محبت کا اظہار تھا، محض مسیح یا سچائی کے نام سے نہیں، بلکہ سچائی کے اظہار میں، جیسا معاملہ الٰہی روشنی کے سلسلہ کا ہواہوگا۔
The miracle introduces no disorder, but unfolds the primal order, establishing the Science of God's unchangeable law. Spiritual evolution alone is worthy of the exercise of divine power.
There is to-day danger of repeating the offence of the Jews by limiting the Holy One of Israel and asking: "Can God furnish a table in the wilderness?" What cannot God do?
It has been said, and truly, that Christianity must be Science, and Science must be Christianity, else one or the other is false and useless; but neither is unimportant or untrue, and they are alike in demonstration. This proves the one to be identical with the other. Christianity as Jesus taught it was not a creed, nor a system of ceremonies, nor a special gift from a ritualistic Jehovah; but it was the demonstration of divine Love casting out error and healing the sick, not merely in the name of Christ, or Truth, but in demonstration of Truth, as must be the case in the cycles of divine light.
یہ سائنس ہے نہ سچائی ہے جو اندھے بھروسے کے وسیلہ کام کرتی ہے، نہ ہی یہ الٰہی شفائیہ اصول کا انسانی فہم ہے جیسا یسوع میں ظاہر ہوا تھا، جس کی عاجزانہ دعائیں گہری اور سچائی کے، انسان پر خدا کی شبیہ کے اور انسان کی سچائی اور محبت کے ساتھ یگانگت کے باضمیر احتجاج تھے۔
It is neither Science nor Truth which acts through blind belief, nor is it the human understanding of the divine healing Principle as manifested in Jesus, whose humble prayers were deep and conscientious protests of Truth, — of man's likeness to God and of man's unity with Truth and Love.
ایک روایت ہے کہ پبلئیس لینٹولس نے روم کے حکام کو لکھا: ”یسوع کے شاگرد اْسے خدا کا بیٹا مانتے ہیں۔“ کرسچن سائنس میں ہدایت پانے والے اِس جلالی تصور تک پہنچے کہ خدا ہی انسان کا واحد مصنف ہے۔کنواری ماں نے خدا کے اِس تصور کا حمل لیا، اور اپنے نظریے کو یسوع کا نام دیا، یعنی یشوع، یا نجات دہندہ۔
مریم کے روحانی فہم کی روشن خیالی نے مادی قانون اور اِس کی نسلی ترتیب کو خاموش کر دیا، اورخدا کو بطور ابنِ آدم ظاہر کرتے ہوئے اْس کے بچے کو سچائی کے مکاشفہ کے وسیلہ پرورش دی۔روح القدس یا الٰہی روح نے کنواری ماں کے پاک فہم پر اِس سمجھ کے ساتھ سایہ کیا کہ ہستی روح ہے۔مسیح نے ہمیشہ اْس خدا کی گود میں ایک تصور آباد کیا جو یسوع انسان کا الٰہی اصول ہے، اور عورت نے اِس روحانی تصور کا حمل لیا، اگرچہ جو شروع میں بہت ہلکا سا فروغ پایا۔
انسان بطور خدا کے فرزند، بطور روح کے تصور، لافانی گواہی ہے کہ روح ہم آہنگ اور آدمی ابدی ہے۔یسوع مریم کی خود آگاہی کا فرزند تھا جو خدا کے ساتھ شراکت میں تھی۔ پس وہ کسی دوسرے شخص کی نسبت زندگی سے متعلق زیادہ روحانی تصور پیش کرسکتا ہے، اور محبت، اپنے باپ یا الٰہی اصول کی سائنس کو ظاہر کرسکتا ہے۔
There is a tradition that Publius Lentulus wrote to the authorities at Rome: "The disciples of Jesus believe him the Son of God." Those instructed in Christian Science have reached the glorious perception that God is the only author of man. The Virgin-mother conceived this idea of God, and gave to her ideal the name of Jesus — that is, Joshua, or Saviour.
The illumination of Mary's spiritual sense put to silence material law and its order of generation, and brought forth her child by the revelation of Truth, demonstrating God as the Father of men. The Holy Ghost, or divine Spirit, overshadowed the pure sense of the Virgin-mother with the full recognition that being is Spirit. The Christ dwelt forever an idea in the bosom of God, the divine Principle of the man Jesus, and woman perceived this spiritual idea, though at first faintly developed.
Man as the offspring of God, as the idea of Spirit, is the immortal evidence that Spirit is harmonious and man eternal. Jesus was the offspring of Mary's self-conscious communion with God. Hence he could give a more spiritual idea of life than other men, and could demonstrate the Science of Love — his Father or divine Principle.
یسوع کوئی درویش نہیں تھا۔ اْس نے بپتسمہ دینے والے کے شاگردوں کی مانند روزہ نہیں رکھا؛ تاہم یہاں ناصری کی مانند بھوک اور جذبات سے عاری انسان کبھی نہیں رہتا رہا۔ اْس نے واضح طور پر اور بغیر ہچکچاہٹ کے گناہگاروں کو ملامت کیا، کیونکہ وہ اْن کا دوست تھا، اِس لئے اْس نے وہ پیالہ پیا۔
Jesus was no ascetic. He did not fast as did the Baptist's disciples; yet there never lived a man so far removed from appetites and passions as the Nazarene. He rebuked sinners pointedly and unflinchingly, because he was their friend; hence the cup he drank.
اگر ہم نے روح کو پورا اختیار سنبھالنے کی اجازت دینے کے لئے مادی فہم کی غلطیوں پر مناسب طور سے فتح پا لی ہے تو ہم گناہ سے نفرت کریں گے اور اِسے ہر صورت میں رد کریں گے۔صرف اسی طرح سے ہم ہمارے دشمنوں کے لئے برکت چاہ سکتے ہیں، اگرچہ ہوسکتا ہے وہ ہمارے الفاظ کو نہ سمجھیں۔ہم خود اِس کا انتخاب نہیں کر سکتے، مگر ہماری نجات کے لئے ہمیں ویسے ہی کام کرنا چاہئے جیسے یسوع نے ہمیں سکھایا ہے۔
If we have triumphed sufficiently over the errors of material sense to allow Soul to hold the control, we shall loathe sin and rebuke it under every mask. Only in this way can we bless our enemies, though they may not so construe our words. We cannot choose for ourselves, but must work out our salvation in the way Jesus taught.
کلیسیا کے اندر یا باہر جو کچھ اچھا ہے اْس کا احترام کرتے ہوئے، کسی شخص کی مسیح میں تقدیس پیشے کی نسبت اظہار پر زیادہ بنیاد رکھتی ہے۔شعور میں، ہم منتشر ہونے والے عقائد کو روک نہیں سکتے، اور لازوال مسیح کے الٰہی اصول کو مزید سمجھتے ہوئے، ہمیں بیمار کو شفا دینے اور موت پر فتح مند ہونے کے قابل بنایا گیا ہے۔
یاد رکھ اے مسیحی شہید کہ اتنا ہی کافی ہے اگر تم خود کو اپنے مالک کی جوتی کا تسمہ کھولنے کے لائق بھی پاؤ۔
While respecting all that is good in the Church or out of it, one's consecration to Christ is more on the ground of demonstration than of profession. In conscience, we cannot hold to beliefs outgrown; and by understanding more of the divine Principle of the deathless Christ, we are enabled to heal the sick and to triumph over sin.
Remember, thou Christian martyr, it is enough if thou art found worthy to unloose the sandals of thy Master's feet!
ہمارا آسمانی باپ، الٰہی محبت، یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہمیں ہمارے مالک اور اْس کے شاگردوں کے نمونے کی پیروی کرنی چاہئے اور صرف اْس کی شخصیت کی عبادت نہیں کرنی چاہئے۔ یہ بات افسوس ناک ہے کہ الٰہی خدمت کا جملہ عام طور پر روز مرہ کے اعمال کی بجائے عوامی عبادت کے معنوں کے ساتھ آیا ہے۔
Our heavenly Father, divine Love, demands that all men should follow the example of our Master and his apostles and not merely worship his personality. It is sad that the phrase divine service has come so generally to mean public worship instead of daily deeds.
ہم آہنگ اور ابدی ہستی کے دعووں کی ضمانت صرف کرسچن سائنس میں ملتی ہے۔
کلام ہمیں یہ معلومات دیتا ہے کہ ”خدا سے سب کچھ ہوسکتا ہے“، روح کے لئے ساری اچھائی ممکن ہے؛
ہمارے دور میں مسیحت دوبارہ الٰہی اصول کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے، جیسا اس نے بیمار کو شفا دیتے ہوئے اور موت پر فتح مند ہوتے ہوئے انیس سو سال قبل کیا تھا۔
حق کی پاک سلطنت میں مضبوط درآمد کی آوازیں آتی ہیں، مگر ہم اْن پر توجہ نہیں دیتے۔یہ صرف تبھی ہوتا جب ہماری زندگیوں میں سے فہم کی تکالیف اور خوشیاں ختم ہوجاتی ہیں کہ ہم غلطی کی تدفین اور روحانی زندگی کے جی اٹھنے کی ناقابل اعتراض علامات کو سمجھتے ہیں۔
سائنس میں کسی قسم کی غلطی کے لئے نہ کوئی جگہ ہے اور نہ ہی کوئی موقع ہے۔ہر دن ہم سے مسیحی قوت کے پیشوں کی بجائے اعلیٰ ثبوتوں کا مطالبہ کرتا ہے۔یہ ثبوت مکمل طورپر روح کی طاقت سے گناہ، بیماری اور موت کی تباہی پر مشتمل ہیں، جیسے مسیح نے اِنہیں نیست کیا تھا۔
Security for the claims of harmonious and eternal being is found only in divine Science.
Scripture informs us that "with God all things are possible," — all good is possible to Spirit;
In our age Christianity is again demonstrating the power of divine Principle, as it did over nineteen hundred years ago, by healing the sick and triumphing over death.
In the sacred sanctuary of Truth are voices of solemn import, but we heed them not. It is only when the so-called pleasures and pains of sense pass away in our lives, that we find unquestionable signs of the burial of error and the resurrection to spiritual life.
There is neither place nor opportunity in Science for error of any sort. Every day makes its demands upon us for higher proofs rather than professions of Christian power. These proofs consist solely in the destruction of sin, sickness, and death by the power of Spirit, as Jesus destroyed them.
ہمارے مالک کی زمینی زندگی میں روحانی خیال کے روپ کی ایک مختصر سی تاریخ تھی؛ مگر ”اْس کی بادشاہی کا آخر نہ ہوگا،“ کیونکہ مسیح، خدا کا خیال، تمام قوموں اور امتوں پر الٰہی سائنس کے ساتھ آمرانہ طور پر، مکمل طور پر، فیصلہ کن انداز میں حکومت کرے گا۔
The impersonation of the spiritual idea had a brief history in the earthly life of our Master; but "of his kingdom there shall be no end," for Christ, God's idea, will eventually rule all nations and peoples — imperatively, absolutely, finally — with divine Science.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔