مقام |

مقام

منجانب میری بیکر ایڈی



سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں:



جس جگہ کی آپ کی ضرورت ہے اس جگہ کو بھی آپ کی ضرورت ہے۔ الٰہی اصول باہمی بھلائی کے لئے ضرورت اور فراہمی کو ایک ساتھ دستیاب کرتا ہے۔ خدا نہایت اسلوبی کے ساتھ، عقلمندی سے اور محبت سے اس خیال (انسان) اور اس کی سرگرمی (کام) دونوں کے اتحاد کو کنٹرول کرتا، راہنمائی کرتا، محفوظ کرتا ، خوشحال کرتا اور برکت دیتا ہے۔ 

آپ کے مقام یا آپ کے کام کو تعمیر کرنے میں وقت نہیں لگتا، کیونکہ اس کی جگہ کے بغیر کسی بھی خیال کا ہونا ناممکن ہے، اور جگہ بالکل اسی طرح سے ترقی یافتہ ہوتی ہے جس طرح سے وہ نظریہ ہوتا ہے جو اسے پورا کرتا ہے۔ جگہ کو نظریے کی تمام تر ضروریات پر پورا اترنا چاہئے اگر یہ اصول کے مطابق مہیا کیا گیا ہے تو۔

آپ کو اس بات کا دھیان رکھنے کی ضرورت ہے کہ آپ کا شعور لامحدود بھلائی کے لئے مکمل تیار، وسیع، پاک، بلند، پْر لطف اور متوقع ہو تاکہ خدا کے نظریے کے لئے اس کی رضا کے مکمل اظہار میں کسی طرح کی حدبندی رکاوٹ حائل نہ کر ے، اور آپ کو معلوم ہے کہ خدا کے نظریے کے لئے اس کی رضا کاملیت ہے، اس سے کم کچھ نہیں۔

ہمیں جو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے وہ ہم آہنگی، الٰہی حکومت سے متعلق ہمارے شعور کا اختلافی احساس ہے۔ 

کون کہتا ہے کہ’’میں نے یہاں اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور اب کوئی اور مقام ڈھونڈناچاہئے؟‘‘ خدا اکیلے ہی خاکہ بناتا اور ہدایت جاری کرتا ہے۔ آپ نہیں جانتے کہ یہاں رْکنا مناسب ہے یا نہیں، ماسوائے اس کے کہ آپ کے آگے روز بروز مراحل ترتیب دئے جائیں۔ اگرچہ ہماری خواہشات ترقی کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں، پھر بھی ہمیں مناسب اقدام اٹھانے سے پیشتر تمام تر انسانی مرضی اور منصوبہ بندی کو مغلوب کر دینا چاہئے۔

الٰہی تصور میں کوئی انسانی رضا اور منصوبہ بندی ، ٹھوس منصوبہ بندی نہیں ہے؛ اس لئے، آپ کے پاس اس جھوٹ کے اظہار کی کوئی طاقت یا کوئی رغبت نہیں ہے۔ بس صبر اور پْر سکون فرمانبرداری ہے کیونکہ خدا ہی حاکم کْل اور ہر جگہ موجودہے۔ سب کچھ خاموشی، محبت اور سائنسی ہم آہنگی ہے۔ خدا بالکل وہیں ہے جہاں آپ رہتے ہیں۔ رْک جاؤ اور اپنے نظریے کو بلند رکھو۔ ان کے شخصی ظہور کے لئے کوئی انسانی ظلم، کوئی بے رحمی، کوئی ورغلانے والا، شہوت، لالچ، ناانصافی ، خود کار نیکی کہیں نہیں ہے؛ آپ کے ماحول میں ان کا کوئی اظہار نہیں ملتا۔ آپ کو پریشان کرنے، زبردستی کرنے اور دبانے کے کوئی دعوے نہیں ہیں۔ ’’خدا کی ہستی لامحدود، آزادی، ہم آہنگی اور بے انتہا مسرت ہے‘‘ (سائنس اور صحت )کی جانب سے، اور آپ خدا کی عکاسی کرتے ہیں۔ لہٰذہ باہمی سرگرمی کے شعور کے لئے کام کریں اور شخصی احساس کو واضح کریں، خواہ اچھا یا برا شخص، اور یہ جان لیں کہ آپ خداوند مسیح کی خدمت کرتے ہیں، اور یہ جان لیں کہ خدا کی ہدایت کردہ، اور خدا کی محفوظ کردہ ، اور خدا کی مخصوص کردہ سرگرمی کو کوئی نہیں روک سکتا، موخر کر سکتا یا رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتا۔ 

آپ ماحول کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ہم صرف اپنے ماحول کے احساس کو بدل سکتے ہیں، اور مختلف چیزوں سے متعلق ہمارے اپنے خیالات کو بلند کئے بغیر ہم کسی بھی طرح یہ نہیں کر سکتے۔ صرف خدا ہی واحد ماحول ہے۔ ہمیں ہمارے نظریے کو واضح کرنا ہوگا، خوف ، بے صبری اور اپنے ساتھی انسانوں سے متعلق غلط اندازوں کی گندگی کو صاف کرنا ہوگا، اور یہ جاننا ہوگا کہ واحد شعور سب میں روشن ہوتا اور سب پر حکمرانی کرتا ہے۔ آپ کو منصوبہ سازی کرنے ، کیسے یا کب یا کہاں سوچنے کی ضرورت نہیں؛ یہ خدا کا کام ہے۔ آپ کا کام یہ ہے کہ جب یہ بلاوہ آتا ہے تو توجہ کے ساتھ اس کی عکاسی کرنا، اسے سننا اور اس پر عمل پیرا ہونا ہے۔ الٰہی مرضی ہمیں ہر وقت واضح طور پر اور ہمیشہ بلاتی ہے اور ہمیں باپ کی مرضی سے آگاہ کرتی ہے، لیکن ہم بجائے یہ جاننے کے کہ یہ پہلے ہی مکمل کر دیا گیا ہے سب کاموں کو اپنے طریقے سے انجام دینے میں اس قدر محو ہو جاتے ہیں کہ آدھے سے زیادہ وقت ہم یہ سننے کی جراست نہیں کرتے کہ خدا کیا کہہ رہا ہے۔ خدا کی رضا آپ کے خوف کے احساس کو نیست کرتے ہوئے نہایت فراست کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے اور فراست کے ساتھ آپ کی ضرورت پوری کرتی ہے۔

آپ کو حقیقتاً ضرورت نہیں، کیونکہ آپ خد کی نظرمیں پہلے ہی مکمل ہیں۔ خدا سوچ رہا ہے، اور آپ خدا کے خیالات کی عکاسی کرتے ہیں۔ خدا کام کر رہا ہے اور کوئی بھی نہیں کر سکتا۔ خدا خاکہ بناتا اور ہدایت جاری کرتا ہے اور کوئی اس کا ہاتھ روک نہیں سکتا اور اسے یہ نہیں کہہ سکتا، ’’تم کیا کر رہے ہو؟‘‘ خدا آپ کے کام کے حوالے سے آپ کو بتائے گا کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے۔ وہ ہر قدم کو ایاں کرے گا، لہٰذہ پریشان، یا مایوس یا بے صبر مت ہوں۔ اس نے آپ کے لئے لامتناہی بھلائی ذخیرہ کر رکھی ہے۔ بس یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ اس کے لئے آمادہ ہیں۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بدچلنی چرچ، خاندانوں یا دوستی کے خاتمے کی حمایت نہیں کرسکتی۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ الٰہی سوچ تعمیر کا کام کرتی اور متحد رکھتی اور فلاح پیدا کرتی ہے۔ 

موافقت کا الٰہی اور کامل قانون ازل سے موجود توجہ کے قانون کے ذریعے کام کرتے ہوئے آپ کے لئے وہ سب کچھ مہیا کررہا ہے جو آپ کا ہے۔ 

روزانہ، ایک سے زیادہ مرتبہ، خود کو یہ احساس دلائیں کہ فصلیں کاشت کرنے کے لئے پک چکی ہیں، کہ ’’الٰہی محبت نے ہمیشہ انسان کی ضرورت کو پورا کیا اور کرتی رہے گی۔‘‘ (سائنس اور صحت ) کی جانب سے۔کام کی ضرورت کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات بھی پوری کی گئیں ہیں۔ وہ شعور سرگرم عمل ہے اور آپ اْس الٰہی سرگرمی کی عکاسی کرتے ہیں؛ کہ سب کے لئے وافر کام موجود ہے؛ اور یہ کہ جو آپ کاہے وہ آپ ہی کو ملے گا اور کوئی دوسرا یہ نہیں کر سکتا اور یہ براہ راست آپ کے پاس آتا ہے اور اس کی فراہمی کثیر ہے۔ اور اس کے ہونے کا احساس ہر وقت رکھیں۔کسی چیز کی کمی کا احساس لمحہ بھر کے لئے بھی خود کو نہ ہونے دیں۔ہر نوع کی بیماری اور مصائب نسلوں اور درجات کی خرابی ہے۔ خدا بکثرت ہے اور وہ بکثرت ہی فراہم کرتا ہے۔ اس کا اظہار ہماری تمام تر مادی ضروریات کے لئے روشنی، محبت ، سچائی اور فراست کی کثرت ہے۔ اپنے مقصد پر قائم رہیں، اپنے کام پر متوجہ رہیں اور مسیحی سائنس سے متعلق آپ کے فہم پر یقین رکھیں۔ 

مقام: سب سے ہمیں اس قانون کو جاننا چاہئے اور مقام کی تعیناتی کوئی دوسرا نہیں کرتا۔ پولوس رسول کہتا ہے، ’’کیونکہ اْسی میں ہم جیتے اور چلتے پھرتے اور موجود ہیں۔‘‘ یہ آگاہی کہ انسان، خدا کا نظریہ، پہلے ہی اپنے ٹھیک مقام پر ہے، شفا کا کام کرتا ہے، کیونکہ یہ مقام ابھی اْس شعور میں ہے اور اسی لئے اس کی ضروریات الٰہی شعور، محبت کی جانب سے فراہم کر دی گئی ہیں۔ لہٰذہ اس تصور میں رہنا انسانی تجربے میں وہ چیزیں لاتا ہے جن کی ہمیں ضرورت ہے، خواہ یہ گھر ہو یا کوئی بھی دوسری اچھی چیز ہو، کیونکہ شعور کی یہ حالت ہر غلط سوچ کو خارج کر دیتی ہے جیسے کہ فانی فیصلے، یا ہجوم سے بھری صورت حال، اچھی جگہ نہ ہونا، خوف، تذبذب، کمی وغیرہ اور انہیں خالی پن اور کھوکھلا پن دیتی ہے، اور پھر مقام ہونے کے حقائق رونما ہوتے ہیں اور زیادہ ہم آہنگ تجربات میں ظاہر ہوتے ہیں۔ درست سمت میں اپنا جال ڈالنے سے آپ کو آپ کی ضروریات میسر آتی ہیں۔ کسی بھی انسان ساختہ فیصلے کو اپنی رائے یا خیال تسلیم کرنے سے انکار کریں۔

یہ جان لیں کہ تمام تر خیالات الٰہی شعور سے آتے ہیں، اور مقام وغیرہ سے متعلق سچے خیالات بد خیالات کو زائل کرتے ہیں ، اور ان کے ظاہری اثرات ان کے ساتھ ہی جاتے ہیں۔ یہ آپ کے لئے مناسب ہے کہ آپ اپنی نوع کے لوگوں کے ساتھ رہیں، اور اپنے پورے دل سے اْس پر بھروسہ رکھنے سے راستہ کھلے گا۔ یاد رکھیں، ’’شعور میں لا محدود وسائل ہوتے ہیں، ‘‘ پس خود کو کسی طرح بھی محدود نہ کریں۔ بدخواہی کے قانون پر مبنی کوئی بدچلنی نہیں ہے جو کسی بھی حالت یا صورت حال میں عمل پیرا ہو رہی ہو جو یہاں اور ابھی آپ کے لئے خدا کے منصوبے کے مکمل اور کامل اظہار کے لئے فوری روکاوٹ یا دشواری کا باعث بنے۔